دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر زراعت جناب شوراج سنگھ چوہان کا اپنےپارلیمانی حلقے ودیشہ کا دورہ،رائسین میں دِشا کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد


جناب شو راج سنگھ چوہان نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں

نشے سے چھٹکارا، بیجوں اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، نقلی کھاد، پی ایم آواس یوجنا، لکھ پتی دیدی اور بہت سے موضوعات پر تبادلۂ خیال

Posted On: 27 JUL 2025 3:46PM by PIB Delhi

زراعت اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شوراج سنگھ چوہان نے ودیشہ پارلیمانی حلقہ کا دورہ کیا اور رائسین میں ’ضلع ترقیاتی رابطہ اور نگرانی کمیٹی (دِشا)‘ کی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں نشے سے چھٹکارا، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، نقلی کھاد، پردھان منتری آواس یوجنا، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت لکھپتی دیدی،پانی کا بنیادی ڈھانچہ اور محکمہ توانائی کے کام کی پیشرفت جیسے عوامی فلاح و بہبود کے موضوعات پر گہرائی سے بات چیت ہوئی۔

1.jpg

’’نقلی کھاد فروخت کرنا بڑا گناہ ہے- ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے‘‘

مرکزی وزیر جناب چوہان نے ضلع میں محکمۂ زراعت کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے اسکیم کے لحاظ سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ یا نقلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےکیونکہ یہ کسانوں کے ساتھ انتہائی نا انصافی کے برابر ہے۔ انہوں نے ضلع میں مونگ کی خریداری کے کام کے بارے میں بھی جانکاری لی اور خریداری مراکز کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔

1.jpg

’’کام کے دوران عام آدمی کی فلاح و بہبود اور ترقی کو مرکزی توجہ دی جائے‘‘

مرکزی وزیر شوراج سنگھ چوہان نے عوامی نمائندوں اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ ضلع کو ترقی اور عوامی بہبود کے معاملے میں ایک ماڈل بنائیں۔ عوامی نمائندے اور حکام علاقے کا دورہ کریں۔ اگر کوئی اہل شخص اسکیم کے فوائد سے محروم رہا ہے تو اسے جلد اسکیم کے فوائد فراہم کیے جائیں۔ وزیر موصوف نے اس پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے۔

’’پی ایم آواس کی قسطوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے‘‘

مرکزی وزیر جناب چوہان نے پی ایم آواس یوجنا (دیہی) – آواس پلس کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ اسکیم کا نفاذ اس طرح کیا جائے کہ مستفیدین کو قسطوں کی رقم بروقت جاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی لاپروائی نہ برتی جائے اور کام وقت پر مکمل ہوں، اس کے لیے ضلعی سطح پر سخت نگرانی کی جائے۔ سال 2024-25 میں ضلع کی تمام گرام پنچایتوں میں کل 27,981 مکانات منظور کیے گئے ہیں، جن میں سے 4,825 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 23,156 زیر تعمیر ہیں۔

2.jpg

’’رائسین ضلع میں 43,613 لاکھ پتی دیدیاں (خواتین)‘‘

جناب شوراج سنگھ چوہان نے قومی دیہی روزگار مشن (این آر ایل ایم) کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع میں لاکھ پتی دیدیوں کی تعداد کے بارے میں جانکاری طلب کی۔ انہوں نے اس پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو لاکھ پتی دیدی بنانے کے لیے ایکشن پلان بنا کر کام کیا جائے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں 43,613 لاکھ پتی دیدیاں موجود ہیں۔

’’ہر گاؤں کو مرکزی سڑک سے جوڑا جائے‘‘

مرکزی وزیر نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت سڑکوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر گاؤں کو مرکزی سڑکوں سے منسلک کیا جائےتا کہ ہموار دیہی کنیکٹوٹی اور خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسکیم کے تحت سال 2024-25 میں 276.236 کلومیٹر کی 30 سڑکیں منظور کی گئی ہیں، جن میں سے 28 سڑکوں کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی طرح، اسکیم کے تحت منظور کیے گئے 13 پلوں میں سے 9 پلوں کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ میٹنگ میں این ایچ اے آئی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

’’زراعت سےمتعلق افسران کھیتوں کا معائنہ کریں‘‘

مرکزی وزیر جناب چوہان نے زرعی افسران کو ہدایت دی کہ محکمۂ زراعت کا عملہ کھیتوں کا دورہ کرے اور اگر فصلوں میں بیماری کی شکایت ہو تو کسانوں کو مناسب کیڑے مار ادویات کے استعمال کی معلومات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ، کرشی ویگیان کیندرکے ذریعے کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جائے۔ مرکزی وزیر نے ربیع کی فصل کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ضلع کے باسمتی چاول کی بیرونِ ملک خرید سے انکار کی اطلاعات پر جناب چوہان نے زراعت سے متعلق افسران سے کہا کہ کسانوں کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے کہ  جو کیڑے مار ادویات بیرونِ ملک ممنوع ہیں، ان کا استعمال نہ کریں۔

’’آبی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ وقت پر مکمل کرائے جائیں‘‘

اس میٹنگ میں محکمۂ آبی وسائل کے جائزہ کے دوران مرکزی وزیر جناب چوہان نے ضلع میں واقع آبی ذخائر اور تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی صورتحال کے بارے میں جانکاری لی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں نل کا پانی دستیاب ہوناچاہیے۔ جو منصوبے ابھی تک نامکمل ہیں ان کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے توانائی کے محکمے کی پیش رفت خاص طور پر زیر تعمیر بجلی سب اسٹیشنوں کا جائزہ لیا اور یہ ہدایت دی کہ یہ کام بلا تاخیر مکمل کیے جائیں۔

*****

 

(ش ح۔ک ح۔ع ن)

U No. 3412


(Release ID: 2149225)
Read this release in: English , Hindi