الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز، 2025 کےمسودےکے لیےشہریوں اور شراکت داروں سے 6,915 تاثرات موصول ہوئے
حکومت نے صلاحیت سازی اور عوامی بیداری کی مہموں کے ذریعے سائبرسکیورٹی فریم ورک کو مضبوط کیا
Posted On:
26 JUL 2025 8:47PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے 25 جولائی 2025 کو راجیہ سبھا میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ، 2023 ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیٹا پرائیویسی کا ایک جامع قانون ہے۔ یہ قانونی ڈیٹا پروسیسنگ کی ضرورت کے ساتھ ان کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے افراد کے حقوق کو متوازن کرتا ہے۔
ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز، 2025، جس کا مقصد اس قانون کو عملی شکل دینا ہے، اس کے مسودے کوعوامی مشاورت کے لیے شائع کیا گیا۔ شہریوں اور شراکت داروں سے 6,915 تاثرات/صلاح موصول ہوئی ہیں۔
حکومت ہند کی پالیسیوں کا مقصد تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، قابل اعتماد اور جوابدہ سائبر اسپیس کو یقینی بنانا ہے۔ صلاحیت سازی اور آگاہی حکومت کی آئی ٹی سکیورٹی حکمت عملی کے اہم اجزاء ہیں:
- حکام اور پیشہ ور افراد کے درمیان آئی ٹی سیکورٹی کی مہارتیں پیدا کرنے کے لیے تمام شعبوں میں باقاعدہ تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
- عوامی بیداری کی مہمات جیسے سائبر سکیورٹی آگاہی مہینہ اور محفوظ انٹرنیٹ کے لیے مخصوص دن آن لائن حفاظت، محفوظ ڈیجیٹل لین دین اور سائبر حفظان صحت کو فروغ دیتے ہیں۔
- سائبر شکتی پروگرام، اکتوبر 2024 میں شروع کیا گیا، جس کا مقصد سائبر سیکیورٹی میں ایک ہنر مند خواتین افرادی قوت تیار کرنا ہے۔
- انفارمیشن سکیورٹی ایجوکیشن اینڈ اویئرنس (آئی ایس ای اے) پروگرام کے تحت، 3,637 ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں 8.2 لاکھ سے زیادہ شرکاء تک رسائی حاصل کی گئی ہے، جن میں تعلیمی، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سرکاری اہلکار، خواتین، اور عام لوگ شامل ہیں۔
- کثیر لسانی آگاہی مواد جیسے دستی کتاب ، ویڈیوز، پوسٹرز، اور مشورے (بشمول ڈیپ فیک) کی وسیع پیمانے پر ترسیل کی جاتی ہے۔
- بیداری کے وسائل www.staysafeonline.in، www.infosecawareness.in، اور www.csk.gov.in جیسے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔
سائبرسکیوریٹی کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کئے گئے اہم اقدامات میں سے چند درج ذیل ہیں:
- ملک میں اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے نیشنل کریٹیکل انفارمیشن انفراسٹرکچر پروٹیکشن سینٹر (این سی آئی آئی پی سی) کا قیام (آئی ٹی ایکٹ، 2000 کا سیکشن 70 اے)
- انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی ۔ آئی این) کو سائبر سکیورٹی کے واقعات پر ردعمل کے لیے قومی ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے (آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ بی 70)
- سی ای آر ٹی ۔ آئی این کی جانب سے ابھرتے ہوئے خطرات، منفی اثرات کو کم کرنے کی حکمت عملیوں اور ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بہترین طریقوں پر سائبر سلامتی سے متعلق مشاورت باقاعدگی سے جاری کی جاتی ہیں۔
- سی ای آر ٹی ۔ آئی این کے ذریعے نافذ کردہ نیشنل سائبر کوآرڈینیشن سینٹر (این سی سی سی ) سائبر سکیورٹی کے خطرات کا پتہ لگاتا ہے، سائبر سکیورٹی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرکے ان کے درمیان ہم آہنگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
- نیشنل سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر (این سی ایس سی) نیشنل سیکیورٹی کونسل سیکریٹریٹ (این سی ایس سی) کے تحت مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے۔
- سائبر سوچھتا مرکز (سی ایس کے)، ایک شہری پر مبنی سروس اور بوٹ نیٹ کلیننگ اینڈ مالویئر اینالیسس سینٹر، جو سی ای آر ٹی ۔ آئی این کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے، نقصان دہ پروگراموں کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے اور انہیں ہٹانے کے لیے مفت ٹولز فراہم کرتا ہے۔
- یہ شہریوں اور تنظیموں کے لیے سائبر سکیورٹی کی تجاویز اور بہترین طریقہ کار بھی فراہم کرتا ہے۔
- انفارمیشن ٹیکنالوجی (ریزنیبل سکیورٹی پریکٹسز اینڈ پروسیجرز اینڈ سینسٹیو ڈیٹا اینڈ انفارمیشن) رولز، 2011 آئی ٹی ایکٹ کے تحت صارفین کے حساس ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے معقول طریقے اور طریقہ کار تجویز کرتا ہے۔
- ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ، افراد کے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے جبکہ ڈیٹا فیڈوشیریز کو ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ بناتا ہے۔
- ڈیٹا فیڈیوسیئرز کو مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مناسب تکنیکی اور تنظیمی اقدامات نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
***
ش ح ۔م ش ۔ ا ک م
UN- 3416
(Release ID: 2149188)