وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اے ایچ آرآر نے پائیدار ہسپتال کی منصوبہ بندی پر پہلی مرتبہ مسلح افواج کی قومی کانفرنس 'شیپ 2025' کی میزبانی کی

Posted On: 27 JUL 2025 11:03PM by PIB Delhi

آرمی اسپتال ریسرچ اینڈ ریفرل (اے ایچ آرآر)، نئی دہلی کے اسپتال انتظامیہ کے شعبے نے 26 تا 27 جولائی 2025 کو پہلی مرتبہ مسلح افواج کی قومی کانفرنس شیپ 2025 : پائیدار اسپتال کی تعمیرات، منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر اور ساز و سامان  کا کامیاب انعقاد کیا۔اس دو روزہ کانفرنس میں مسلح افواج اور سول شعبے سے تعلق رکھنے والے 275 سے زائد ماہرین نے شرکت کی، جن میں اسپتال منتظمین، ڈاکٹرز، نرسز، انجینئرز اور معمار شامل تھے۔ شرکاء نے ہندوستان میں پائیدار، مضبوط اور مریض دوست اسپتال کے انفراسٹرکچر کی تیاری سے متعلق چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا۔اس مسلسل طبی تعلیمی پروگرام (سی ایم ای) کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز(ڈی جی اے ایف ایم ایس) سرجن وائس ایڈمرل آرٹی سارین اور ڈائریکٹر، ایمس (نئی دہلی) ڈاکٹر ایم. سرینیواس نے دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ کیا۔

یہ کانفرنس ایک نہایت اہم موقع پر منعقد کی گئی، جب قوم "وِکست بھارت@2047" کے وژنری ایجنڈے کے تحت آزادی کی صد سالہ تقریبات کی تیاری کر رہی ہے۔شیپ 2025  نے فوجی، سول اور نجی شعبوں کے متعلقہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ صحت کے نظام کے لیے ایک متحدہ وژن تشکیل دینے کی کوشش کی۔کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسپتالوں کی منصوبہ بندی روایتی خاکوں (بلیو پرنٹس) سے آگے بڑھ کر ایک ایسے ماڈل کی طرف جائے جو ماحول دوست، ٹیکنالوجی سے لیس اور مقامی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔صحت کے شعبے میں پائیداری کو محض ماحولیاتی اثرات کے تناظر میں نہیں بلکہ قومی تیاری، صحت میں مساوات اور مریضوں کی حفاظت کے ایک تزویراتی (اسٹریٹیجک) تقاضے کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

شیپ 2025نے سبز ٹیکنالوجیز کے انضمام کے لیے ایک فریم ورک پیش کیا، جس میں شمسی توانائی، بارش کے پانی کا ذخیرہ، قدرتی آفات سے محفوظ ڈیزائن، اور صفر اخراج والے انفراسٹرکچر جیسے اقدامات شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ جی آرآئی اہچ اے  ریٹنگز،سی ایف ای ای ایس سرٹیفیکیشن کے حصول اور انسانی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے "شفا بخش" فنِ تعمیر کو اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔یہ دو روزہ ایونٹ مختلف شعبوں کے ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا ذریعہ بنا اور پائیدار اسپتال کے انفراسٹرکچر، فنِ تعمیر، منصوبہ بندی اور ساز و سامان کے انتظام سے متعلق ایک جامع حکمت عملی کی بنیاد رکھی گئی۔

شیپ 2025 کے ذریعے مسلح افواج نے صحت کے شعبے میں تبدیلی کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ اے ایچ آر آر کے اسپتال انتظامیہ کے شعبے یہ پہل ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو اسپتالوں کو محض عمارتوں کے بجائے ماحول دوست، انسان مرکز اور جامع نظام کے طور پر تصور کرنے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم ہے۔یہ اقدام "ویژن 2047" کے قومی عزائم کے مطابق ایک مضبوط، پائیدار اور صحت ۔محفوظ بھارت کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

PIC2(5)8WEH.jpeg

******

ش ح۔ ش ت ۔ت ا

U-NO-3410


(Release ID: 2149167)
Read this release in: English , Hindi