دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت بجٹ کی تخصیص

Posted On: 25 JUL 2025 5:53PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانتی اسکیم (این آر ای جی ایس) کے تحت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بجٹ تخمینے، نظرِ ثانی شدہ تخمینے اور جاری کی گئی رقوم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(رقم: کروڑ روپیہ میں)

SI. No.

Financial Year

Budget Estimate

 

Revised Estimate

 

Fund released

 

1

2020-21

61500.00

111500.00

1,11,170.86

2

2021-22

73000.00

98000.00

98,467.85

3

2022-23

73000.00

89400.00

90,810.99

4

2023-24

60000.00

86000.00

89,268.30

5

2024-25

86000.00

86000.00

85,838.76

چونکہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (این آر ای جی ایس) طلب پر مبنی ایک اجرت روزگار اسکیم ہے، اس لیے بجٹ کی رقم ہر مالی سال میں روزگار کی متوقع طلب کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہے۔ وزارت دیہی ترقی وقتاً فوقتاً رقومات کی ضرورت کا جائزہ لیتی ہے اور زمینی سطح پر کام کی طلب کو پورا کرنے کے لیے وزارت مالیات سے ضرورت پڑنے پر اضافی فنڈز کی درخواست کرتی ہے۔

یہ بات نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ مالی سال 2025-26 (بتاریخ 22.07.2025) تک، دیہی علاقوں کے 99.79 فیصد اہل گھرانوں کو ان کی جانب سے کی گئی درخواست کے مطابق روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2024-25 کے لیے 86,000 کروڑ روپے کی بجٹ منظوری دی گئی تھی، جو اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک بجٹ تخمینہ (جی ای) مرحلے پر سب سے بڑی منظوری تھی۔ مالی سال 2025-26 میں بھی حکومت نے اسی رقم یعنی 86,000 کروڑ روپے کی منظوری برقرار رکھی ہے تاکہ اسکیم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔

حکومتِ ہند مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کو مضبوط بنانے اور اسے مسلسل سہارا دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ دیہی گھرانوں کو پائیدار روزگار کے مواقع کے ذریعے معاشی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں دیہی ترقی کے مملکتی وزیر جناب کملیش پاسوان نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 3343

 


(Release ID: 2148738)
Read this release in: English , Hindi