خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ایف پی او ایس اور ایس ایچ جی ایس کو تعاون فراہم کرانے کے لیے پہل قدمیاں
Posted On:
25 JUL 2025 6:22PM by PIB Delhi
خوراک ڈبہ بندی صنعت کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور اسے یقینی بنانے کے مقصد سے، خوراک ڈبہ بندی کی صنعت کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک بھر میں اپنی مرکزی شعبے کی اسکیموں خصوصاً پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اسکیم، پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم برائے خوراک ڈبہ بندی صنعت (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ – پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم کے توسط سے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے قیام / توسیع کے لیے ترغیب فراہم کر رہی ہے۔
فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) اور کوآپریٹیو بھی ایم او ایف پی آئی کی ان اسکیموں کے تحت امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
اب تک، ایم او ایف پی آئی نے ایم او ایف پی آئی کی جانب سے نافذ کردہ اسکیموں کے تحت فارمر پروڈیوسر تنظیموں کی 166، سیلف ہیلپ گروپس کی 1228 اور کوآپریٹیو کی 61 تجاویز کو منظوری دی ہے۔
یہ معلومات خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رَونیت سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3337
(Release ID: 2148651)