وزارت دفاع
جنگی مطالعات سے متعلق متحدہ مرکز اور مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام قومی بحری سیمینار کا اختتام
شرکاء کا وِکست بھارت2047 کے لیے مشترکہ بحری ویژن اپنانے کی ضرورت پر زور
Posted On:
25 JUL 2025 6:01PM by PIB Delhi
وزارتِ ثقافت کے تحت جنگی مطالعات سے متعلق متحدہ مرکز (سی ای این جے او ڈبلیو ایس) اور مولانا ابوالکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹڈیز (ایم اے کے اے آئی اے ایس) کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سیمینار بعنوان ’’بھارت کا بحری ویژن‘‘مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا،جو آج 25 جولائی 2025 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ سیمینار کل 24 جولائی کو شروع ہوا تھا۔
شرکاء نے’’وِکست بھارت 2047‘‘ کے قومی ویژن اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے پوری قوم کی شمولیت والے نقطۂ نظر کے مطابق مشترکہ بحری ویژن اختیار کرنے پر زور دیا۔
اس سیمینار نے مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات کو یکجا کیا تاکہ بھارت کی بحری وراثت کو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے اور بحری شعبے میں ملک کے اسٹریٹجک اور ثقافتی عزائم پر روشنی ڈالی جا سکے۔ یہ تقریب دفاعی حکمتِ عملی، سول بحری پالیسی، علمی و تحقیقی میدان اور ثقافتی ورثے کے درمیان ایک اہم ہم آہنگی کا مظہر تھی۔
سیمینار میں بھارتی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے سینئر حاضر سروس افسران کے ساتھ ساتھ ممتاز محققین، ماہرینِ تعلیم اور ملکی و غیر ملکی بحری امور کے ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف اجلاس اور پینلز میں بھارت کی قدیم بحری روایات، بھارت-بحر الکاہل خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی تقاضوں اور بلیو اکانومی میں ابھرتے مواقع پر گہری گفتگو ہوئی۔
بحث و مباحثے میں خاص طور پر بین الاادارتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ماہرین نے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ بحری سلامتی کے ادارے، ترقیاتی ادارے اور ثقافتی تنظیمیں مل کر ہم آہنگی پیدا کریں۔ یہ تعامل ایک جامع بحری نظریے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے، جو اسٹریٹجک بصیرت کے ساتھ ساتھ تمدنی اقدار پر بھی مبنی ہو۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 3340
(Release ID: 2148630)