زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کروپک اقدام کا پائلٹ مرحلہ
Posted On:
25 JUL 2025 6:25PM by PIB Delhi
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت فصلوں کی صحت کی نگرانی کے مقصد سے فصلوں کی تصاویر لینے کے لیے کلیکشن آف ریئل ٹائم آبزرویشنز اینڈ فوٹوگرافس آف کراپکس (سی آر او پی آئی سی) کے نام سے ایک ڈیجیٹل ایپلی کیشن جولائی 2024 سے پورے ملک میں شروع کی گئی ہے۔
اس ایپلی کیشن کا مقصد اسمارٹ فونز کے ذریعے کسانوں اور فیلڈ کوآرڈینیٹرز سے جیو ٹیگ شدہ کراؤڈسورس سے حاصل کردہ تصاویر جمع کرنا ہے ۔ ٹائم سیریز جیو ٹیگ شدہ تصاویر کا مقصد بیمہ شدہ فصلوں کے معاملے میں فصل کی توثیق ، اور مقامی آفات کی صورت میں فصل کے نقصان کا اندازہ ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 3354
(Release ID: 2148629)