وزارت آیوش
وزارت آیوش روایتی نظام طب کی ترویج اور مجموعی ترقی کے لیے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے
Posted On:
25 JUL 2025 5:16PM by PIB Delhi
وزارت آیوش ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے مرکز کی حمایت یافتہ اسکیم قومی آیوش مشن (این اے ایم) کو نافذ کر رہی ہے اور ملک میں آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی سمیت آیوش کی ترویج اور مجموعی ترقی کے لیے ان کے اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔ این اے ایم کے تحت، ریاستی/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ان کے ریاستی سالانہ ایکشن پلانز (ایس اے اے پیز)کے ذریعے موصول ہونے والی تجاویز کے خلاف این اے ایم رہنما خطوط کے مطابق گرانٹ کی شکل میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ این اے ایم درج ذیل سرگرمیوں کے لیے انتظامات کرتا ہے:
(i) آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (اے ایچ ڈبلیو سیز) کی کارکردگی، جن کا نام اب تبدیل کر کے آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) رکھا گیا ہے۔
(ii) پرائمری ہیلتھ سینٹرز (پی ایچ سیز)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) اور ضلع اسپتالوں(ڈی ایچز) میں آیوش سہولیات کا مشترکہ مقام۔
(iii) موجودہ سرکاری صرف آیوش اسپتالوں کی جدید کاری۔
(iv) موجودہ سرکاری/پنچایت/سرکاری امداد یافتہ آیوش ڈسپنسریوں کی جدید کاری/ کرائے کے/خستہ حال رہائش میں موجود آیوش ڈسپنسری کے لیے عمارت کی تعمیر/ نئی آیوش ڈسپنسری قائم کرنے کے لیے عمارت کی تعمیر۔
(v) 10/30/50 بستروں والے مربوط آیوش اسپتالوں کا قیام۔
(vi) سرکاری آیوش اسپتالوں، سرکاری ڈسپنسریوں اور سرکاری/سرکاری امداد یافتہ تدریسی اداروں کے آیوش اسپتالوں کو ضروری ادویات کی فراہمی۔
(vii) آیوش پبلک ہیلتھ پروگرام۔
(viii) آیوش گرام۔
(ix) رویہ تبدیلی مواصلات(بی سی سی )۔
(x) ان ریاستوں میں نئے آیوش کالجوں کا قیام جہاں سرکاری شعبے میں آیوش تدریسی اداروں کی دستیابی ناکافی ہے۔
(xi) آیوش انڈرگریجویٹ اداروں اور آیوش پوسٹ گریجویٹ اداروں/اضافی پی جی/فارمیسی/پیرا میڈیکل کورسز کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔
وزارت آیوش نے آیوش کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ترویج کے لیے مرکزی شعبے کی اسکیم (آئی سی اسکیم) تیار کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، وزارت آیوش بھارتی آیوش ادویات کے مینوفیکچررز/آیوش سروس فراہم کرنے والوں کو آیوش مصنوعات اور خدمات کے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے حمایت فراہم کرتی ہے؛ آیوش نظام طب کی بین الاقوامی ترویج، ترقی اور تسلیم کو آسان بناتی ہے؛ متعلقہ فریقوں کے تعامل اور بین الاقوامی سطح پر آیوش کی مارکیٹ ترقی کو فروغ دیتی ہے؛ غیر ممالک میں آیوش تعلیمی چیئرز کے قیام اور تربیتی ورکشاپس/سیمپوزیمز کے انعقاد کے ذریعے آیوش نظام طب کے بارے میں بیداری اور دلچسپی کو مضبوط کرنے کے لیے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے، جس میں آیوروید بھی شامل ہے۔
آئی سی اسکیم کے تحت، 25 ملکوں کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یوز)، 15 آیوش چیئر ایم او یوز اور 52 ادارہ جاتی سطح کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، عالمی ادارہ صحت کے ساتھ شراکت میں جام نگر میں قائم کردہ عالمی روایتی طب مرکز (جی ٹی ایم سی ) روایتی طب کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ عالمی سطح پر ثبوت پر مبنی روایتی، تکمیلی اور مربوط طب( ٹی سی آئی ایم )کے لیے ایک کلیدی علمی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
اس کے علاوہ، وزارت آیوش ملک میں آیوش نظام طب کی ترویج کے لیے مالی امداد فراہم کرنے والی مرکزی شعبے کی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے، جن میں آیوش اوشدھی گنوتا ایوم اُتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی سی)، اطلاعات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی ترویج، دواؤں کے پودوں کا تحفظ، ترقی اور پائیدار انتظام کی اسکیم (سی ڈی ایس ایم ایم پی)، آیورسواستھیا یوجنا اور آیورگیان شامل ہیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں آیوش کے لیے ریاستی امور کے وزیر مملکت (انچارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے تحریری جواب میں دی ہیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3331 )
(Release ID: 2148582)