خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
از سر نو وضع کردہ مشن واتسلیہ پورٹل کا آغاز
Posted On:
25 JUL 2025 5:41PM by PIB Delhi
خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت نے از سر نو وضع کردہ مشن واتسلیہ پورٹل شروع کیا ہے جو بچوں کے تحفظ کی خدمات سے متعلق تمام متعلقہ فریقین کے لیے ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔
مشن واتسلیہ پورٹل ایک تکنیکی طور پر اپ گریڈ شدہ محفوظ پورٹل ہے جو ریاست اور ضلع میں مختلف سطحوں پر مختلف فریقین کے لیے ڈیجیٹل ورکنگ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ پہلے کی کھویا -پایا اور ٹریک چائلڈ خدمات کو اس متحد پورٹل کے تحت لایا گیا ہے۔
مشن واتسلیہ پورٹل کی اہم خصوصیات میں فریقین کے استعمال کے لیے واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل ہیں یعنی بچوں کے تحفظ سے متعلق ریاستی سوسائٹی، ریاستی سطح پر گود لینے والی ریاستی ریسورس ایجنسی اور ضلع بچہ حفاظتی یونٹ، بچوں کی بہبود سے متعلق کمیٹی، جووینائل جسٹس بورڈ، ضلعی سطح پر اسپیشل جووینائل پولیس یونٹ اور بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے ۔ پورٹل بنیادی سطح پر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایک ہی کام دوبار نہ ہوجائے ۔ یہ مختلف ایم آئی ایس ڈیش بورڈز کے ذریعے بہتر نگرانی اور منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو بھی یقینی بناتا ہے۔
مشن واتسلیہ کے تحت ہنگامی ردعمل اور آؤٹ ریچ سروس ٹول فری چائلڈ ہیلپ لائن (#1098) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے ۔ یہ سروس مشکل حالات میں بچوں کے لیے پورے سال دن رات چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ یہ وزارت داخلہ کے ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم-112 (ای آر ایس ایس – 112) ہیلپ لائن اور خواتین کی ہیلپ لائن (181) کے ساتھ مربوط ہے۔ مشن واتسلیہ پورٹل چائلڈ ہیلپ لائن کے ذریعے رپورٹ ہونے والے کیسوں کی معلومات پر مشتمل ہے۔
پورٹل کے مؤثر نفاذ کے لیے، وزارت نے ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ( ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی ) کے ساتھ مل کر تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مشن واتسلیہ پورٹل کے لیے ماسٹر بربیت کاروں کی تربیت کا انعقاد کیا ہے۔
مشن واتسلیہ پورٹل کے تحت لاگ ان کی سندیں تمام فریقین بشمول ایجنسیوں اور این جی اوز کو فراہم کی جاتی ہیں جو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشن واتسلیہ اسکیم کے نفاذ سے متعلق ہیں۔
یہ اطلاع خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ نے دی۔ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں۔
*******
ش ح ۔ ش ب۔ م الف
U. No. 3326
(Release ID: 2148539)