قبائیلی امور کی وزارت
ون دھن وکاس کیندر
Posted On:
23 JUL 2025 4:03PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا میں جناب سنت بلبیر سنگھ کے ایک غیر ستارہ دار سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب درگا داس ایکے نے تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری جن جاتی وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اور پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن من) اسکیموں کے تحت اب تک کل 4,550 ون دھن وکاس کیندروں (وی ڈی وی کے) کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان وکاس کیندروں نے اب تک تقریباً 129.48 کروڑ روپے کی مشترکہ فروخت کی ہے، جس میں قیمتی اضافہ شدہ جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) بھی شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں جن میں سب سے زیادہ وی ڈی وی کے قائم ہیں ان میں راجستھان، آندھرا پردیش، آسام، ناگالینڈ اور مہاراشٹر شامل ہیں۔
قبائلی مصنوعات، خصوصاً ویلیو ایڈیڈ جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) کی برآمد کے مواقع کو وسعت دینے کے لیے، ٹرائیفیڈ (TRIFED) بین الاقوامی بڑی خریداری کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کرتا ہے اور اندرون و بیرون ملک بین الاقوامی تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کے امکانات تلاش کرتا ہے۔ ٹرائیفیڈ بیرون ملک موجود ہندوستانی سفارتی مشن کے ساتھ تعاون کے امکانات بھی تلاش کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے اور قبائلی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دیا جا سکے۔ گزشتہ برسوں میں ٹرائیفیڈ نے مختلف قبائلی مصنوعات برآمد کی ہیں جن میں دھات سے بنی اشیا، مٹی کے برتن، مصوری، زیورات، کپڑے، تحائف و دیگر متفرق اشیا، نیز بانس و سرکنڈے سے بنی مصنوعات شامل ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
23-07-2025
U: 3163
(Release ID: 2147631)