لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے لوکمانیہ بال گنگادھر تلک کو گلہائے عقیدت پیش کیا

Posted On: 23 JUL 2025 7:09PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج انکے یوم پیدائش کے موقع پر سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کی تصویر پرگلہائےعقیدت پیش کئے۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملکارجن کھڑگے، ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا، جناب  ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ، سابق ممبران اور دیگر معززین نے بھی اس موقع پر لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے لوک مانیہ بال گنگادھر تلک کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

بڑے پیمانے پر ’لوکمانیہ‘ کے نام سے مشہورجناب بال گنگا دھر تلک ایک بلند پایہ قوم پرست، بصیرت والے رہنما، سماجی مصلح، اور عالم تھے۔ انہوں نے بھارت کی جنگ آزادی کے دوران عوام میں سیاسی شعور کو متحرک کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور وہ خود حکمرانی (سوراج) کے سخت حامی تھے۔ ان کی ہلچل مچانے والی کال’راج میرا پیدائشی حق ہے، اور میں اسے حاصل کروں گا‘بھارتیوںکی نسلوں کو نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف اٹھنے کے لیے متحرک کر دیا۔

لوک مانیہ تلک کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں 28 جولائی 1956 کو سمودھان سدن کے سنٹرل ہال (اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس) میں کی تھی۔

اس سے قبل جناب شری اوم برلا نےایکس پر ایک پیغام کے ذریعے، بھارت کی تحریک آزادی میں تلک کے بے پناہ کردار اور عوامی خدمت کی ان کی میراث کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب برلا نے کہا، ’’ان کی زندگی حب الوطنی، بے خوفی اور نظریاتی استقامت کی ایک بےنظیر مثال ہے۔‘‘

***

(ش ح۔اص)

UR No 3169

 


(Release ID: 2147558)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi