وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جی ایس ایل نے بھارتی ساحلی گارڈ کے لیے اندرونِ ملک تیار کردہ آلودگی کی روک تھام سے متعلق  جہاز  ‘سمُدر پرچیت ’  کو  لانچ کیا

Posted On: 23 JUL 2025 3:29PM by PIB Delhi

‘سمدر پرچیت ’، جو کہ گوا شپ یارڈ لمیٹڈ ( جی ایس ایل ) کی جانب سے تیار کردہ دو مقامی آلودگی کنٹرول جہازوں ( پی سی ویز ) میں آخری دو میں سے ایک جہاز ہے ۔ اسے 23 جولائی  ، 2025 ء کو گوا میں بھارتی ساحلی گارڈ ( آئی سی جی )کے لیے لانچ کیا گیا۔ اس جہاز کی لمبائی 114.5 میٹر، چوڑائی 16.5 میٹر اور وزن 4170 ٹن ہے۔ ان جہازوں کو جدید ترین رسپانس آلات سے لیس کیا گیا ہے، جو ہماری خصوصی اقتصادی زون ( ای ای زیڈ ) میں کسی بھی تیل کے اخراج کے واقعے پر فوری اور مؤثر ردِعمل میں آئی سی جی کی مدد کریں گے۔

دوسرے جہاز کی لانچنگ کے ساتھ، یہ منصوبہ مقامی ایکوسسٹم کی ترقی اور ورک فورس / کاروباری حضرات / چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ایز ) کو تعاون دے کر  ملک کی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ گوا میں سمندری پیداوار سے وابستہ مقامی صنعتوں اور ایم ایس ایم ایز کے لیے خاطر خواہ روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ اس جہاز کے لانچ کی رسم معزز مہمان محترمہ پریا پرمیش نے انجام دی، جب کہ مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ ( ڈی جی آئی سی جی ) جناب پرمیش سیوامنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب میں جی ایس ایل  کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر جناب برجیش کمار اُپادھیائے، وزارتِ دفاع، آئی سی جی اور جی ایس ایل کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈی جی آئی سی جی نے سمندری شعبے میں آئی سی جی کے لیے آلودگی کنٹرول جہازوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے جی ایس ایل اور مقامی صنعت کی ان کوششوں کو سراہا ، جن کے باعث کوسٹ گارڈ کی بڑی بحری ضروریات مقامی سطح پر پوری کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ دفاعی پیداوار میں ‘ آتم نربھرتا ’ (خود  کفالت) کی سمت میں پیش رفت کو پوری سنجیدگی سے جاری رکھا جائے۔

پہلا آلودگی کنٹرول جہاز 29 اگست  ، 2024 ء کو لانچ کیا گیا تھا اور جلد ہی اسے بھی سپرد کئے جانے کا امکان ہے۔

 

PIC3(3)3O52.jpeg

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 3107


(Release ID: 2147445)
Read this release in: English , Marathi , Hindi