تعاون کی وزارت
امداد باہمی کا قومی ڈیٹا بیس
Posted On:
23 JUL 2025 1:17PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند کی امداد باہمی کی وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر مرحلہ وار طریقے سے ایک جامع قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس (این سی ڈی) تیار کیا ہے۔ یہ پورٹل 8 مارچ 2024 کو شروع کیا گیا تھا۔ ڈیٹا بیس ملک بھر میں تقریباً 30 کروڑ ممبران والی 8 لاکھ سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بارے میں معلومات تک واحد نکاتی رسائی فراہم کرتا ہے۔
کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ڈیٹا کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعےمذکورہ مقصد کے لیے مقرر کیے گئے نوڈل افسروں کے ذریعے جمع، درج، اپ ڈیٹ اور تصدیق کی جاتی ہے۔این سی ڈی محل وقوع، رکنیت، اقتصادی سرگرمیاں، بنیادی ڈھانچہ، مالیاتی کارکردگی اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے آڈٹ کی تفصیلات جیسے معیارات پر ڈیٹا جمع کرتا ، جس سے کوآپریٹو سوسائٹیوں کے جغرافیائی پھیلاؤ میں کمیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ضرورت کے مطابق این سی ڈی میں مزید بہتری اورفعالیت کے ساتھ نیا ڈیٹا شامل کیا جاتا ہے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے۔
ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے باقاعدگی سے امداد باہمی کے قومی ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ اس ڈیٹا بیس کو پالیسی سازوں، ریاستی حکومتوں اور دیگر فریقین کے ذریعے کوآپریٹو موومنٹ کے کام کرنے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں معاشرے کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، استعمال کیا جا سکتا ہے۔
امداد باہمی کا قومی ڈیٹا بیس عام طور پر https://cooperatives.gov.in پر دستیاب ہے۔
*********
Urdu-3098
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
(Release ID: 2147265)