امور داخلہ کی وزارت
قدرتی آفات کا بندوبست (ترمیمی) بل ، 2024
Posted On:
22 JUL 2025 3:48PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قدرتی آفات کا بندوبست (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کو منظور کر لیا ہے اور صدرِ جمہوریہ نے اس پر 29مارچ 2025 کو دستخط کر دیے۔ اس ایکٹ کے احکامات9اپریل 2025 سے نافذ العمل ہو چکے ہیں۔ یہ ایکٹ درج ذیل نکات پر مبنی ہے:
- قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف اتھارٹیز اور کمیٹیوں کے کرداروں میں مزید تال میل اور ہم آہنگی لانا؛
- بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی اور اعلی سطحی کمیٹی جیسی ایکٹ سے پہلے کی تنظیموں کو قانونی حیثیت دینا؛
- قومی آفات سے نمٹے کی قومی اتھارٹی(این ڈی ایم اے) اور قومی آفات سے نمٹے کی ریاستی اتھارٹی کے کام کو مؤثر اور مضبوط بنانا؛
- قومی سطح پر این ڈی ایم اے اور ریاستی سطح پر ایس ڈی ایم سے کوآفات سے متعلق منصوبے تیار کرنے کا اختیار دینا، جو پہلے قومی ایگزیکٹیو کمیٹی اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس تھا؛
- قومی اور ریاستی سطح پر ڈیزاسٹر ڈیٹا بیس کے قیام کی گنجائش پیدا کرنا؛
- ریاستی راجدھانیوں اور میونسپل کارپوریشن رکھنے والے بڑے شہروں کے لیے شہری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کی شق شامل کرنا؛
- ریاستی حکومت کو آفات سے نمٹنے کی ریاستی فورس(ایس ڈی آر ایف) قائم کرنے کے لیے بااختیار بنانا۔
یہ تمام اقدامات آفات سے نمٹنے کے نظام میں شفافیت، جواب دہی، کارکردگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔
قومی سطح پر آفات سے نمٹنے والی قومی فورس(این ڈی آر ایف) کی 16 آپریشنل بٹالینز کام کر رہی ہیں اور ان کی منظور شدہ کل نفری 18,581 ہے۔
قدرتی آفات کی صورت میں راحت، بچاؤ اور بازآبادکاری کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہوتی ہے۔ تاہم، جب قدرتی آفات شدید نوعیت کی ہوں اور ریاستی وسائل ان سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہوں، تو مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں لاجسٹک اور مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
قدرتی آفات کے دوران راحت اور باز آبادکاری کے کاموں میں آفات سے نمٹنے کی قومی فورس (این ڈی آر ایف) اور آفات سے نمٹنے کی ریاستی فورسز(ایس ڈی آر ایف) کے درمیان بہتر تال میل اور تعاون کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
- این ڈی آر ایف ہر سال ایس ڈی آر ایف اور دیگر متعلقہ فریقوں کی سالانہ کانفرنس منعقد کرتی ہے۔ یہ کانفرنس ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں مختلف ریاستیں آفات کے دوران باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرتی ہیں۔ گزشتہ دو برسوں سے یہ کانفرنس وزارت داخلہ اور این ڈی آر ایف کے اشتراک سے ریلیف کمشنرز کی کانفرنس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی جا رہی ہے، تاکہ جنوب مغربی مانسون سے قبل آفات سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے۔
- این ڈی آر ایف باقاعدگی سے ایس ڈی آر ایف اور دیگر فریقوں کو شامل کرتے ہوئے مشقیں (ماک ڈرل مشقیں )کرتی ہے۔ یہ مشقیں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
- این ڈی آر ایف عوامی بیداری، تیاری اور کمیونٹی کی صلاحیت سازی کے پروگراموں میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔
- ایس ڈی آر ایف کی صلاحیت سازی کے لیے این ڈی آر ایف ضروری مدد فراہم کرتا ہے۔
- حکومت ہند نے ناگپور میں ایک اعلیٰ تربیتی ادارہ یعنی این ڈی آر ایف اکیڈمی قائم کی ہے، جہاں این ڈی آر ایف کے اہلکاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں بشمول ایس ڈی آر ایف کو تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، این ڈی آر ایف کی بٹالینز بھی ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کو مختلف آفات سے نمٹنے کے کورسز میں تربیت فراہم کرتی ہیں۔
- آفات یا ممکنہ آفات کی صورت میں، این ڈی آر ایف کے افسران ریاستی حکومتوں یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کوآرڈینیشن میٹنگز میں بھی شرکت کرتے ہیں۔
- ایس ڈی آر ایف کی تیاری اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے این ڈی آر ایف نے قومی سطح کی "صلاحیت سازی مسابقہ" کا انعقاد کیا، جو خاص طور پر منہدم عمارتوں سے نمٹنے کی مشقوں پر مبنی تھا۔ اس مقابلے میں ملک کی 29 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 30 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کا فائنل 21 سے 24 اپریل 2025 تک آٹھویں بٹالین این ڈی آر ایف، غازی آباد، اترپردیش میں منعقد ہوا۔
***
ش ح۔ م ع۔ ج
UNO-3023
(Release ID: 2146851)