ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت فائر فائٹنگ سوٹس

Posted On: 22 JUL 2025 3:10PM by PIB Delhi

 ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کا آغاز ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ اور ترقی کے لیے کیا گیا تھا۔ اس مشن کے تحت، 2023 میں 'خصوصی فائر فائٹنگ سوٹ کی تیاری  کے عنوان سے ایک  پروجیکٹ شمالی بھارت ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (این آئی ٹی آر اے)، غازی آباد کو دیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کے تحت، این آئی ٹی آر اے نے ایک فائر فائٹنگ سوٹ مکمل طور پر دیسی طور پر تیار کیا ہے جو لاگت کے لحاظ سے کافی مؤثر ہے اور درآمد شدہ سوٹس جیسے ہی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ایک ملکی صنعت کار کو منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس کی گھریلو پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔

این ٹی ٹی ایم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 168 تحقیقاتی  پروجیکٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان میں سے کچھ منصوبے ان اشیاء کی تیاری سے متعلق ہیں جو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہیں اور جن کی درآمد پر مینوفیکچرنگ ممالک کی جانب سے پابندیاں ہیں۔ یہ پروجیکٹ خصوصی فائبرز اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کی دیسی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے۔

قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے اہم مقاصد میں سے ایک مقصد ملک میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ اس سمت میں، مشن کے تحت ایک برآمداتی فروغ کونسل بھی قائم کی گئی ہے۔ مالی سال25-2024 میں بھارت کی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی برآمدات 24,732.68 کروڑ روپے رہی۔ ان برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 15.53 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 4 سالوں میں تقریباً 11 فیصدمجموعی سالانہ ترقیاتی شرح (سی اے جی آر) رہا ہے۔

ذیل میں مالی سال 21-2020 سے 25-2024 تک ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی برآمدات کی ترقی کا جدول دیا گیا ہے:

 

مالی سال

21-2020

مالی سال

21-2020

مالی سال

23-2022

مالی سال

23-2022

مالی سال

25-2024

برآمدات

(کروڑ روپے میں)

16,100.51

21,194.64

20,095.55

21,407.36

24,732.68

سال بہ سال ترقی

 

31.63فیصد

-5.18فیصد

6.52فیصد

15.53فیصد

 

*********

ش ح۔ م ع۔ ج

UNO-3017


(Release ID: 2146770)
Read this release in: English , Hindi