وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کی طرف سے ‘‘قوم کی تعمیر جہاز سازی کے ذریعے’’ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 22 JUL 2025 2:59PM by PIB Delhi

وارشپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی)، جو بحریہ کے صدر دفتر نئی دہلی کے تحت ایک ممتاز جنگی جہاز ڈیزائن کرنے والا ادارہ ہے، 23 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے منیکشا سینٹر میں ‘‘قوم کی تعمیر جہاز سازی کے ذریعے’’ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔

وارشپ ڈیزائن بیورو (ڈبلیو ڈی بی) نے 1964 میں خود کفالت کے حصول کے لیے ‘‘سینٹرل ڈیزائن آفس’’ کے طور پر اپنا سفر شروع کیااور 1970 میں اس کا نام تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن  رکھا گیا۔ گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران ڈبلیو ڈی بی نے جنگی جہازوں کے 20 اقسام کے ڈیزائن اور تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں  سمندری دفاعی کشتیوں سے لے کر طیارہ بردار بحری جہازوںتک شامل ہیں۔ حال ہی میں یکم جولائی 2025 کو وائی 12652 (اُدیگیری) کی حوالگی ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی، کیونکہ یہ بھارتی بحریہ اور ڈبلیو ڈی بی کی جانب سے قوم کو سونپا گیا 100 واں جنگی جہاز ہے۔

اس تاریخی کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے،اس سیمینار میں حکومت ہند، بھارتی بحریہ، شپ یارڈز، صنعت، کلاسیفیکیشن سوسائٹی(جہازوں کی درجہ بندی کی تنظیمیں)، اور تعلیمی اداروں کے اہم فریقین (اسٹیک ہولڈرز )کو ایک ساتھ لایا جائے گا۔ اس تقریب کا مقصد جہاز سازی سے متعلق مختلف پالیسی پہلوؤں پر مربوط اور ترقی پسند گفتگو کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء عالمی سطح پر نافذ کی جانے والی مستقبل کی ٹکنالوجیوں کا بھی جائزہ لیں گے اور بھارتی شپ یارڈز اور صنعت کو درپیش چیلنجز پر بات کریں گے تاکہ ایسے جہاز تیار کیے جا سکیں جو عالمی معیار پر پورے اتریں۔

100ویں ملکی طور پر ڈیزائن کیے گئے جنگی جہاز کی فراہمی ڈبلیو ڈی بی کے لیے ایک نمایاں کامیابی ہے۔ جہاز سازی قومی دفاع اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے، جو اسٹریٹجک فوجی صلاحیتوں اور اقتصادی استحکام کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ ایک مضبوط جہاز سازی کا شعبہ تکنیکی اختراع کو فروغ دیتا ہے، قومی صنعتوں کو مضبوط کرتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے، جو ملک کی طویل مدتی خوشحالی اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جہاز سازی کے منصوبے کے مثبت نتائج میں خود انحصاری، اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع کی تخلیق، اور ملک میں چھوٹے و درمیانے کاروبار (ایم ایس ایم ای ایس) اور معاون ماحولیاتی نظام کی ترقی شامل ہیں۔

Pic(1)(19)XN6R.jpeg

***

 

ش ح۔ ش آ۔ا ک م

Uno-3020


(Release ID: 2146769)
Read this release in: Hindi , English , Tamil