محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار سے منسلک ترغیبی اسکیم

Posted On: 21 JUL 2025 6:04PM by PIB Delhi

حکومت نے روزگار سے منسلک ترغیبی اسکیم کی منظوری دی ہے, جس کا بجٹ 99,446کروڑ روپے ہے۔

اسکیم کی رجسٹریشن کی مدت یکم اگست 2025سے 31جولائی2027تک، دو سال ہے۔

اسکیم کے درج ذیل دو حصے ہیں:

حصہ الف: اس حصے کے تحت، اسکیم کے رہنما خطوط کے اہلیتی معیار کے مطابق، پہلی بار ملازمت کرنے والے کو ایک مکمل ماہ کی ای پی ایف اجرت کے مساوی ترغیب دی جائے گی، جو زیادہ سے زیادہ 15,000روپے تک ہوگی، جو کہ دو قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

حصہ ب: اس حصے کے تحت، اسکیم کے رہنما خطوط میں بیان کردہ اہلیتی معیار کے مطابق، کم از کم چھ ماہ کی مسلسل مدت کے لیے اضافی روزگار کے قیام کے لیے فی ملازم ماہانہ زیادہ سے زیادہ 3000روپے تک کی ترغیب دی جائے گی۔

اس اسکیم کو تمام متعلقہ فریقوں بشمول وزارتوں، ٹریڈ یونینوں، صنعتی تنظیموں اور ماہرین کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں محنت و روزگار کی وزیر مملکت  شوبھا کرندلاجے نے دیں۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2972)


(Release ID: 2146579) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi