وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

گھروں میں قیام کی سہولیات کی حوصلہ افزائی

Posted On: 21 JUL 2025 4:51PM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا  میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت سیاحت نے انکریڈیبل انڈیا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ اسٹیبلشمنٹس’’ کی رضاکارانہ درجہ بندی اسکیم کے تحت ملک میں مکمل طور پر فعال ہوم اسٹے )گھروں میں قیام) کمروں کی درجہ بندی کی گئی ہے، جن میں ریاست اتراکھنڈ میں واقع ہوم اسٹے بھی شامل ہیں۔ گھروں میں قیام کو وزارت کی جاری کردہ موجودہ رہنما ہدایات کی بنیاد پر دو زمروں گولڈ کیٹیگری اور سلور کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے26-2025 کے بجٹ اعلان میں ہوم اسٹے کے لیے مدرا قرضوں کے تحت بغیر ضمانت کے ادارہ جاتی قرضے کا اعلان کیا ہے تاکہ ملک بھر میں‘ گھریلو میں قیام ’کو فروغ دیا جا سکے۔

اس کے علاوہ حکومت نے قبائلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ‘پردھان منتری جن جاتیہ اُنت گرام ابھیان’ کو منظوری دی ہے اور اس اسکیم کے تحت 1000 ہوم اسٹے کی ترقی شامل ہے۔ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے رہنما اصولوں کے مطابق اہلیت کی بنیاد پر5 سے 6 دیہاتوں پر مشتمل گاؤں کے کلسٹر میں فی گاؤں 5 سے 10 ہوم اسٹے کے لیے زیادہ سے زیادہ 5 کروڑ روپے کی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت سیاحت نے‘سروس فراہم کنندگان کے لیے صلاحیت سازی( سی بی ایس پی) اسکیم نافذ کی ہے تاکہ سیاحت کے شعبے اور ہاسپٹیلٹی سیکٹر (مہمان نوازی  کے شعبے)بشمول گھریلو میں قیام کی سہولت فراہم کرنے والےگھروں کے مالکان کو تعلیم، تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کی جا سکے۔ اس کا مقصد سیاحت کی صنعت کے ہر طبقے میں افرادی قوت کو بہتر بنانا ہے ،تاکہ ملک کی وسیع سیاحتی صلاحیت سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے، مقامی آبادی کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کی جا سکے اور شہری و دیہی دونوں علاقوں میں سیاحت کے شعبے میں نئی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

وزارت سیاحت نےاپنی انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ کے ذریعے ملک بھر میں مختلف سیاحتی پیشکشوں کی ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینے کا ہدف متعین کیا ہےاور اسے ایک ایسا جامع ڈیجیٹل معلوماتی اور سروس پلیٹ فارم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو سیاحوں کی مہمان نوازی، سفر اور سیاحت سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرے۔

نجی شعبے کے اداروں نے مختلف آن لائن پورٹلز یا او ٹی ایز شروع کیے ہیں جو بکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جن میں ہوم اسٹے(گھروں میں قیام) کی بکنگ بھی شامل ہے۔

**************

(ش ح ۔م ع ن۔ ع د)

U-No.2962


(Release ID: 2146510)
Read this release in: English , Hindi