کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی کان کنی سے خالی ہو چکی زمینوں کی ماحولیات کے مطابق بحالی اور قابل استعمال بنانا
Posted On:
21 JUL 2025 3:05PM by PIB Delhi
کوئلہ و کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کرشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہکوئلہ؍لگنائٹ کی عوامی شعبے کی تنظیموں(پی ایس یو)، یعنی کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) ، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ(این ایل سی آئی ایل) اور سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ( ایس سی سی ایل) نے کوئلہ کی کان کنی سے خالی ہوچکی اور بنجر زمین کی حیاتیاتی اور تکنیکی اقدامات سمیت سائنسی طریقے سے تدریجی ماحولیاتی بحالی کا عمل انجام دیا ہے۔ ان عوامی اداروں کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ماحولیاتی بحالی کے مقاصد کے لیے بحال کیے گئے کل کان کنی شدہ رقبے کی ریاست وار اور سال وار تفصیل درج ذیل ہے:
گزشتہ 5 سالوں کے دوران ماحولیاتی بحالی کے مقاصد کے لیے ریاست وار کوئلہ کان کنی شدہ زمین کی بحالی (ہیکٹرز میں)
|
ریاست
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
Total
|
آسام
|
0.00
|
0.60
|
1.24
|
0.00
|
1.90
|
3.74
|
چھتیس گڑھ
|
138.85
|
183.50
|
198.94
|
245.84
|
305.44
|
1072.57
|
جھارکھنڈ
|
125.64
|
211.08
|
240.15
|
129.17
|
119.40
|
825.44
|
مدھیہ پردیش
|
262.81
|
286.05
|
203.50
|
284.74
|
366.65
|
1403.75
|
مہاراشٹر
|
61.11
|
186.67
|
200.13
|
210.13
|
146.10
|
804.14
|
اوڈیشہ
|
72.71
|
64.49
|
65.88
|
31.63
|
123.43
|
358.14
|
راجستھان
|
23.00
|
6.00
|
5.00
|
8.00
|
6.00
|
48.00
|
تمل ناڈو
|
160.60
|
131.92
|
113.30
|
128.07
|
125.12
|
659.01
|
تلنگانہ
|
809.00
|
580.00
|
557.50
|
562.00
|
551.00
|
3059.50
|
اتر پردیش
|
56.50
|
78.50
|
102.50
|
64.59
|
58.77
|
360.86
|
مغربی بنگال
|
120.24
|
136.75
|
119.01
|
127.72
|
57.73
|
561.45
|
کل
|
1830.46
|
1865.56
|
1807.15
|
1791.89
|
1861.54
|
9156.60
|
کوئلہ اور لگنائٹ کی عوامی شعبے کے اداروں( پی ایس یو ایز) کا مالی سال26-2025 کے دوران کوئلہ اور لگنائٹ کی کان کنی کے علاقوں اور ا سکے آس پاس 2,800 ہیکٹر زمین کی بحالی اور شجرکاری کا ہدف ہے۔ کوئلہ اور لگنائٹ کی پی ایس یو ایز کی جانب سے شجرکاری کےجدید طریقوں جیسے ڈرون کے ذریعے بیج بکھیرنا، میاواکی شجرکاری اور سیڈ بال بکھیرنےوالے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔
وزارت کوئلہ، وزارت جل شکتی اور کوئلہ و لگنائٹ رکھنے والی ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ کوئلہ اور لگنائٹ کی کانوں کےآس پاس کے علاقوں میں محفوظ اور صاف شدہ کان کے پانی کو گھریلو اور آبپاشی کے مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کو بڑھاوادیا جا سکے، جو کوئلہ اور لگنائٹ پی ایس یو ایز کے زیرِ انتظام ہیں۔ کوئلہ اور لگنائٹ پی ایس یو ایز نے ان کے زیرِ انتظام کانوں میں زیرِ زمین پانی نکالنے کے لیے وزارت جل شکتی کی سینٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی(سی جی ڈبلیو اے)نوآبجکشن سرٹیفکیٹ(این او سی ایز) حاصل کیے ہیں۔ پی ایس یو ایز کی جانب سے کوئلہ کی کان والے اضلاع میں آبی بحالی اور زیرِ زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔
- بارش کے پانی کا ذخیرہ: کوئلہ کانوں، دفاتر اور رہائشی کالونیوں میں چھتوں اور زمین پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام کی تنصیب تاکہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکے۔
- شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی بحالی: کانوں کے اندر اور اردگرد وسیع پیمانے پر شجرکاری کو اپنایا گیا ہے تاکہ مٹی کے کٹاؤ پر قابو پایا جا سکے، پانی کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے اور پانی کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت کو فروغ دیا جا سکے۔ بحال شدہ کانوں کے گڑھوں کو بھی آبی ذخائر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
- پانی کے نظم و نسق کے ڈھانچے کی تعمیر: سطحی پانی کے پائیدار انتظام اور سلٹیشن کو کم کرنے کے لیے گارلینڈ نالوں، چیک ڈیمز، اور گیبئین والز کی تعمیر۔
- ہائیڈروجیولوجیکل نگرانی سی جی ڈبلیو اے سے منظور شدہ ایجنسیوں کے ذریعے زیرِ زمین پانی کی سطح کی باقاعدہ نگرانی اور ہائیڈروجیولوجیکل تجزیے کیے جاتے ہیں تاکہ بحالی کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور طویل مدتی آبی ذخائر کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
- روایتی آبی ذخائر کی بحالی: کانوں کے اندر اور آس پاس نئے روایتی آبی ذخائر کی بحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد تاکہ مقامی سطح پر پانی کی دستیابی بہتر بنائی جا سکے، کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور ماحولیاتی توازن کو فروغ دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح –م ع ن-ع د
U. No.2938
(Release ID: 2146359)