مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہروں کو سائبر کے لحاظ سے محفوظ بنانے کی قومی کانفرنس میں شہری سائبر تیاری اورایس پی وی کی پائیداری پر زور
ایم او ایچ یو اےنے شہر کی سطح پر سائبر سکیورٹی فریم ورک، چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسرز(سی آئی ایس اوز) کی لازمی تقرری جیسے اہم اقدامات پیش کیے
Posted On:
19 JUL 2025 9:25PM by PIB Delhi
شہری کام کاج کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن کے تناظر میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے وزارت داخلہ(ایم ایچ اے) اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے اشتراک سے 18 جولائی 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں شہروں کو سائبر کے لحاظ سے محفوظ بنانے کے موضوع پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

کانفرنس میں مرکزی وزارتوں، قومی سائبر سکیورٹی کی ایجنسیوں، ریاستی حکومتوں اور شہری مقامی اداروں کے کلیدی نمائندے جمع ہوئے،جس میں ہندوستان کے شہروں کو درپیش سائبر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور استحکام کو بہتر کرنے کے لئے اجتماعی روڈ میپ تیار کرنے پر غور وخوض کیا گیا۔
اس کانفرنس میں 300 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی جن میں ریاستی آئی ٹی اور شہری ترقی کے سکریٹری،اے ڈی جی، میونسپل کمشنر، اسمارٹ سٹی کے سی ای او اور سی ای آر ٹی- اِن، این سی آئی آئی پی سی، 14سی اور ایس ٹی کیو سی جیسے اہم اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ وزارت شہری رہائش اور شہری اُمور کے سکریٹری جناب سری نواس کاٹیکتھالا، وزارت داخلہ کے سکریٹری جناب گووند موہن اور یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای او جناب بھونیش کمار سمیت اہم شخصیات نے خصوصی لیکچردیے۔
وزارت نے شہر کی سطح پر سائبرسکیوریٹی کے فریم ورک، چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسر(سی آئی ایس او) کی لازمی تقرری اور سائبرسکیوریٹی آڈٹ کی انجام دہی جیسے اہم اقدامات کو پیش کیا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک کے نظام، عوامی سہولیات اور عوامی خدمات میں مربوط شدہ ٹیکنالوجی سائبر خطرات سے دوچار ہیں، جس کے لیے اسٹرکچرڈ رسک مینجمنٹ اور انٹر ایجنسی تال میل کی ضرورت ہے۔
بات چیت میں ایس پی وی کو سرگرم، اختراع پر مبنی اداروں کے طور پر تعینات کرنے پر بھی توجہ دی گئی جس سے طویل مدتی شہری ترقیات میں حمایت ملے گی۔ مشاورت نامہ نمبر 27 (جون 2025) سے تحریک پاکر، متعلقہ فریقوں نے مشاورت، سرمایہ کاری کی سہولت، ٹیکنالوجی کے انضمام اور پالیسی کی تحقیق میں ایس پی وی کے وسیع کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹیلی جنس بیورو نے ٹیک اینبلڈ گورننس کے زیادہ استعمال کےدرمیان ابھرتے ہوئے سائبر خطرات کی طرف اشارہ کیا۔ یہ کانفرنس ڈیجیٹل شہری کایاپلٹ کے تمام مراحل میں سائبرسکیوریٹی کو شامل کرنے اور قومی شہری ترجیحات کے مطابق ایس پی وی کو بااختیار بنانے پر اتفاق رائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح – م ش ع-ع ن)
U. No. 2927
(Release ID: 2146296)