زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے گجرات کے مونگ پھلی کے کھیتوں میں کسانوں سے ملاقات کی
جناب چوہان مونگ پھلی کی فصلوںکی کٹائی میں کسانوں کے ساتھ شامل ہوئے
وزیر موصوف نے ڈرون سمیت جدید زرعی آلات کا بھی معائنہ کیا
Posted On:
19 JUL 2025 7:07PM by PIB Delhi
زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج گجرات کے اپنے دورے کے دوران مونگ پھلی کے کسانوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے جوناگڑھ کے مانک واڈا گاؤں میں مونگ پھلی کے کھیتوں کا دورہ کیا اور کسانوں سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ان سے گفت و شنید کی۔ مرکزی وزیر نے کھیت میں کسانوں کے ساتھ بھی حصہ لیا اور مونگ پھلی کی فصلوں میں سے خود رو گھاس نکالنے اور میں حصہ لیا۔

گفت و شنید کے دوران جناب چوہان نے مونگ پھلی کی بہتر اقسام، بیج کے معیار، استعمال کی جانے والی کھاد اور پیداواری تکنیک پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ کسانوں نے انھیں مونگ پھلی کی کاشت میں موسمی چیلنجوں، بازار کی قیمتوں اور آبپاشی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر موصوف نے گجرات کی نمایاں اور بہتر مونگ پھلی کی قسم ’گرنار-4‘ میں خصوصی دلچسپی لی اور عہدیداروں سے اس کے بارے میں تفصیلی جانکاری طلب کی۔ انھوں نے کھیت میں موجود ڈرونز اور دیگر جدید زرعی آلات کا بھی معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے ان کی افادیت اور افادیت کے بارے میں رائے لی۔

کسانوں کی سخت محنت کی ستائش کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمارے غذائی فراہم کنندگان ملک کی غذائی سلامتی کو یقینی بنانے میں انمول کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت ہر سطح پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پوری طرح عزم بستہ ہے۔

***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2917
(Release ID: 2146179)