لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ترقی یافتہ بھارت 2047 کے ہدف کے حصول کے لیے ہندوستانی نوجوانوں کو صحیح رہنمائی، تکنیکی مدد اور مؤثر پالیسی سازی کی ضرورت ہے: لوک سبھا اسپیکر


‘‘انتودیہ’’  کا جذبہ  ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: لوک سبھا اسپیکر

ہندوستانی نوجوانوں میں تبدیلی کا جذبہ، مستقبل کو سنوارنے کی صلاحیت، اور قوم کی تعمیر کے لیے جوش و خروش موجود ہے: لوک سبھا اسپیکر

جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نئی ٹیکنالوجی، خیالات اور اختراعات کا تبادلہ کیا جاتا ہے: لوک سبھا اسپیکر



لوک سبھا اسپیکر نے جے آئی ٹی ای ایم یوتھ کانکلیو 2025 سے خطاب کیا

Posted On: 18 JUL 2025 3:22PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی نوجوانوں کو  وکست بھارت 2047 کے سفر میں صحیح رہنمائی، تکنیکی مدد، اور مؤثر پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں کا معاشرے اور قوم کی ہمہ جہت ترقی میں کردار انتہائی اہم ہے۔

جناب برلا نے کہا کہ "انتودیہ"، یعنی معاشرے کے سب سے پسماندہ فرد کی ترقی کو یقینی بنانا، صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک اجتماعی فر ض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی دوڑ میں کسی بھی فرد کو پیچھے نہ رہنے دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے جین برادری کی کوششوں کو نہایت قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید قرار دیا۔جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے نوجوان نہ صرف تعداد میں بہت بڑی آبادی ہیں بلکہ ان کے اندرعزم و حوصلہ بھی بے مثال ہے۔ ان میں تبدیلی لانے کا جذبہ، مستقبل کو سنوارنے کی صلاحیت، اور قوم کی تعمیر کے لیے جوش و خروش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان صرف ملازمت تلاش کرنے والے نہیں، بلکہ خود روزگار پیدا کرنے والے بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا، اسکل انڈیا، میک ان انڈیا اورگرین انرجی مشن جیسے اقدامات نے نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت دی ہے۔جناب برلا نے یہ باتیں آج گروگرام میں منعقدہ "جے آئی ٹی ای ایم یوتھ کانکلیو 2025" کے دوران کہیں، جس کا انعقاد جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او) نے کیا تھا۔

جناب برلا نے  ان  خیالات آج گروگرام میں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جے آئی ٹی او)کے زیرِ اہتمام منعقدہ ‘‘جے آئی ٹی ای ایم یوتھ کانکلیو 2025’’سے خطاب کے دوران اظہار کیے۔

 

 

جناب اوم برلا نے کہا کہ جے آئی ٹی او محض ایک تجارتی یا کاروباری تنظیم نہیں، بلکہ ایک ایسا جامع ادارہ ہے جہاں تجارت، اختراعات، جینی اصول، جینی افکار، جین سنتوں کی تعلیمات اور بھگوان مہاویر کے فلسفے باہم مربوط ہو کر ایک ہم آہنگ نظریہ تشکیل دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی او ایک فعال پلیٹ فارم ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی، نئے خیالات اور اختراعات کا تبادلہ ہوتا ہے، اور اس میدان میں یہ تنظیم ایک قابلِ تقلید مثال بن کر ابھری ہے۔جناب برلا نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی، تعلیمی اور خدمت پر مبنی سرگرمیوں کے ذریعے جے آئی ٹی او نہ صرف جین برادری کو بااختیار بنا رہا ہے بلکہ بھارت کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جناب برلا نے  اس بات پر روشنی ڈالی کہ جین برادری نے تجارت، صنعت، سماجی شعبوں، شہری سیاست، ٹیکنالوجی و سائنس، سماجی خدمت اور سرکاری خدمات سمیت ہر میدان میں اپنی اخلاقیات اور روحانی ایمان کے بل بوتے پر ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ جین برادری نے نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں ترقی، خوشحالی اور فلاح میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی خیالات، سماجی تعاون، سچائی، خدمت، تیاگ، عالمی امن اور خیرسگالی جین برادری کے بنیادی اصول ہیں، جو اسے ایک مہذب اور روحانی قوم بناتے ہیں۔

بھارتی جمہوریت کی طاقت پر بات کرتے ہوئے جناب برلا نے کہا کہ بھارتی جمہوریت صرف آزادی کے بعد کی پیداوار نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے کام کے طریقے، ثقافت، رویے، روحانی عقائد اور سماج کے اجتماعی بھلے میں گہرائی سے رچی بسی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ آزادی کے وقت کئی ممالک کا ماننا تھا کہ بھارت جیسے بڑے اور تنوع سے بھرپور ملک میں جمہوریت کامیاب نہیں ہوگی، لیکن بھارت نے ان تمام شبہات کو غلط ثابت کر دیا۔جناب برلا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہمیشہ سے مباحثے کی ثقافت، سماجی کوشش، اور اجتماعی عزم کا چلن رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک ہر بحران میں متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل رہا ہے۔

****

 

 

ش ح۔ ش ت ۔ م ذ

(U N.2878)


(Release ID: 2145793)
Read this release in: Hindi , Gujarati , English , Tamil