مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک اور اے ایم ایف آئی نے میوچل فنڈ کے سرمایہ کاروں کی کے وائی سی تصدیق کے لیے پاتھ بریکنگ ایم او یو پر دستخط کئے

Posted On: 17 JUL 2025 9:14PM by PIB Delhi

حکومت ہندوستان کے وزارت مواصلات کے تحت محکمہ ڈاک ( ڈی او پی) اور ایسوسی ایشن آف میوچل فنڈز ان انڈیا ( اے ایم ایف آئی) نے 17 جولائی 2025 کو ممبئی میں کے وائی سی(اپنے گاہک کو جانیں) کی تصدیق کے لیے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی توثیق کے لیے ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ 30 جون 2025 کے اے ایم ایف آئی کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 24.13کروڑ میوچل فنڈ فولیو- جن میں 19.04کروڑ کی ایکویٹی، ہائبرڈ اور سالیوشن – اورینٹیڈ اسکیم شامل ہیں ، کے لئے کے وائی سی( اپنے گاہک کو جانیں) تصدیق کو منظم کیا جائے گا۔اس مفاہمت نامے پر محکمہ ڈاک کی جانب سے محترمہ منیشا بنسل بادل، جی ایم، (بزنس ڈیولپمنٹ) اور اے ایم ایف وائی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب وی این چالسانی نے سمجھوتے پرستخط کئے۔

am.jpg

ممبئی میں منعقدہ ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے دوران محترمہ منیشا بنسل بادل، جنرل منیجر(بزنس ڈیولپمنٹ) محکمہ ڈاک اور مسٹر وی این چالسانی، چیف ایگزیکٹیو، اے ایم ایف آئی

مالی سال 2023 میں تقریباً 4 ملین نئے سرمایہ کاروں، مالی سال 2024 میں 6.9 ملین اور مالی سال 2025 میں 9.7 ملین کے متاثر کن سال بہ سال سرمایہ کاروں کے اضافے کے رجحان کے ساتھ یہ تاریخی معاہدہ اے ایم ایف آئی کے تحت تمام اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیوں ( اے ایم سیز) کو فائدہ پہنچائے گا تاکہ ہندوستان بھر میں ان کے وسیع مالیاتی آپریشن اور سرمایہ کاری کی بنیادوں کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے کے وائی سی  کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس معاہدے کے تحت ڈی او پی اپنے 1.64 لاکھ سے زیادہ پوسٹ آفسز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے کے وائی سی تصدیق اور دستاویز جمع کرنے کی خدمات فراہم کرے گا، جو میوچل فنڈ کے سرمایہ کاروں کے لیے موثر تعمیل کو یقینی بنائے گا۔ دوسری جانب اے ایم ایف آئی ہندوستان کی میوچل فنڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرتا ہے اور اپنے ممبر اے ایم سیز کی جانب سے کے وائی سی رجسٹریشن ایجنسیوں (کے آر ایز) کے ریکارڈ میں سرمایہ کاروں کے لیے ‘‘کے وائی سی تصدیق شدہ’’ کا درجہ حاصل کرنے کے لیے اس اقدام کو سہولت فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری تیزی سے بڑھتے ہوئے سرمایہ کاروں کی کے وائی سی کی تصدیق کی ضروریات کو پورا کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ سالانہ 9.7 ملین نئے سرمایہ کار بغیر کسی رکاوٹ کے آن بورڈ ہوں گے۔

ایم او یو ڈاک کے ملازمین کو کے وائی سی فارم مکمل کرنے، ازخود تصدیق شدہ دستاویزات کی تصدیق کرنے اور انہیں اے ایم سیز میں منتقل کرنے میں سرمایہ کاروں کی مدد کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ شراکت داری جدید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سروسز کی فراہمی کے لیے ڈی او پی  کے عزائم اور ایک پیشہ ورو سرمایہ کار کے لیے دوستانہ میوچل فنڈ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے اے ایم ایف آئی کے مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اے ایم ایف آئی کی مہارت کے ساتھ ڈی او پی کی بے مثال رسائی کو جوڑ کر اس اقدام کا مقصدکے وائی سی کی تعمیل کو مزید قابل رسائی بنانا ہے- خاص طور پر دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں۔ اس طرح ہندوستان کے وسیع اور بڑھتے ہوئے سرمایہ کاروں کے درمیان میوچل فنڈ کی سرمایہ کاری میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر محترمہ منیشابنسل بادل، جنرل منیجر، بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ محکمہ ڈاک نے کہا – ‘‘یہ تعاون ہمارے وسیع ڈاک کے بنیادی ڈھانچے کو مالیاتی شمولیت میں مدد دینے اور ملک بھر میں سرمایہ کاروں کے لیےکے وائی سی  عمل کو آسان بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔’’ اے ایم ایف آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) جناب وی این چالسانی نے کہا – ‘‘یہ ایم او یو ملک کے کونے کونے میں مقیم  پرانے سرمایہ کاروں کے لیے ریگولیٹری تعمیل کو یقینی بنانے کی جانب صنعت کی کوششوں میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس اقدام سے سرمایہ کاروں کو اپنے فولیو کو بحال کرنے اور میوچل فنڈز میں بغیر کسی رکاوٹ کے سرمایہ کاری جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔’’

یہ معاہدہ، جو جولائی 2025 سے ایک سال کے لیے لاگو ہے، قابل تجدید ہے اور اس میں رازداری کے سخت اقدامات، ایس ای بی آئی- سیبی کے قوانین وضوابط کی تعمیل اور سرمایہ کاروں کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مضبوط حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدام ہندوستان کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاروں کی خدمات اور آپریشنل کارکردگی میں ایک نیا معیار قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

******

(ش ح – ظ ا- ع ر)

UR No. 2865


(Release ID: 2145717)
Read this release in: English , Hindi