وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم نے بھونیشور میں واقع ایمس کے 5ویں کانووکیشن سے خطاب کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 JUL 2025 8:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج  بھونیشور میں واقع ایمس کےپانچویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔

جناب پردھان نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرموکا شکریہ ادا کیا۔اس دوران انہوں نے کہا کہ صدر  جمہوریہ کی موجودگی اور ان کے نصیحت آمیز الفاظ گریجویٹ بیچ کے لیے اہم ہیں کیونکہ اس بیچ کے طلباء اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیر موصوف نےایمس بھونیشور کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئےاسے سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کا دو دہائیوں قبل لگایا ہوا پودا قرار دیا، جو اب   معیاری علم اور تحقیق کا ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ خوابوں کی آبیاری کر رہا ہے اور طبی خدمات کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط و مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقے میں طبی تعلیم اور صحت عامہ کے لیے ادارے کے تعاون کی ستائش کی ۔

جناب پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو دہرایا کہ اچھی صحت ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے ملک کی ترقی میں، خاص طور پر 2036 تک ترقی یافتہ اڈیشہ اور 2047 تک وکست بھارت کے اہداف کو حاصل کرنے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کے بارے میں زیادہ سنجیدہ رہیں، ہمدردی کے ساتھ پر امید معاشرے کی خدمت کریں اور اڈیشہ کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات میں معنی خیزتعاون کریں۔

ایک تعلیمی اور صحت کی دیکھ بھال کے مرکز کے طور پر بھونیشور کے ابھرتے ہوئے قد کے بارے میں اظہار خیال  کرتے ہوئے جناب پردھان نے شہر کی عالمی میڈ ٹیک ہب بننے کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام مستفدین- تعلیمی ماہرین، صنعت اور محققین کو ایک ساتھ آنےاور مقامی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مقامی طبی ٹیکنالوجیز کویکجا کرنے کی بھی گذارش کی۔

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔ع ر)

U. No. 2802


(ریلیز آئی ڈی: 2145089) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी