وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 (i) ‘نئی حکومتی سکیورٹی 2030' اور (ii) 7.09فیصد‘حکومتی سکیورٹی 2054’کی نیلامی برائے فروخت (جاری؍ دوبارہ جاری)کا اعلان

Posted On: 14 JUL 2025 8:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے(i) ایک سے زیادہ قیمت کے طریقۂ کار کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار پر مبنی نیلامی کے ذریعے15,000 کروڑروپے کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے "نئی حکومتی سکیورٹی 2030"اور (ii) ایک اے زیادہ قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 12,000 کروڑ روپے(برائے نام) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے "7.09فیصد حکومتی سکیورٹی 2054" کی فروخت (ایشو/ری-ایشو) کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق سکیورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا 5فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 18 جولائی 2025 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلیوشن (ای-کوبیر سسٹم) پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے 11:00 بجے کے درمیان اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے 11:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 جولائی 2025 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 21 جولائی 2025 (پیر) کو ہوگی۔

"یہ سیکیورٹیز ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ" "مرکزی حکومت کی سیکیورٹیز میں جب لین دین جاری کیا جائے" "کے رہنما خطوط کے مطابق" "جب جاری کیا جائے" "کے طور پر ٹریڈنگ کے اہل ہوں گی ۔" آر بی آئی/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 ، جیسا کہ وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی ہے ۔

********

(ش ح ۔ک ح ۔ش  ا(

U. No. 2761


(Release ID: 2144817)
Read this release in: English , Hindi