زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت، جناب شیو راج سنگھ چوہان نے بھوپال میں منعقدہ ‘روزگار میلہ’ میں امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کیے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یہ دورِ حکومت ایک سنہرا دور ہے، 25 کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے اوپر آ چکے ہیں :جناب شیو راج سنگھ چوہان
وزیر اعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو شفاف طریقہ کار کے ذریعے روزگار مل رہا ہے : جناب شیو راج سنگھ چوہان
प्रविष्टि तिथि:
12 JUL 2025 9:46PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقدہ پردھان منتری روزگار میلے میں امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے تقسیم کیے ۔ آج جاب میلے کے ذریعے ملک بھر میں 51 ہزار سے زائد امیدواروں میں سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں سے خطاب کیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہاکہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن بھارت کے لیے ایک نعمت ہے۔ ان کی قیادت میں ہم ایک عظیم مشن پر ہیں تاکہ 'ترقی یافتہ بھارت' کی تعمیر کی جا سکے۔ تمام شعبوں میں بے پناہ کام ہو رہا ہے۔ روزگار کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کا موجودہ دورِ حکومت ایک سنہرا دور ہے، کیونکہ 25 کروڑ سے زیادہ افراد غربت کی لکیر سے اوپر آ چکے ہیں۔ انہوں نے غربت کو اس کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ہے’’۔

انہوں نے کہا کہ براہ راست روزگار ہو یا بالواسطہ،اگر براہ راست روزگار کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو سرکاری خدمات میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامے دے کر روزگار دیا گیا ہے ۔ آج ان میں سے 51,200 سے زیادہ افراد کو میرٹ کی بنیاد پر مکمل طور پر شفاف عمل میں ریلوے سمیت مختلف محکموں میں براہ راست سرکاری ملازمت میں شامل کیا گیا ہے ۔

اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہاکہ ان تمام نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ روزگار صرف ان کی ذاتی ترقی کے لیے نہیں ہے ۔ وہ اب ‘وکست بھارت ’کی تعمیر کے مشن میں شراکت دار بن کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن اور سوچ کے لیے انہیں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔




***
ش ح۔ ش آ۔ع ر
Uno-2712
(रिलीज़ आईडी: 2144444)
आगंतुक पटल : 20