قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی نوجوانوں کو ہنر مندانہ تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیےاین ای ایس ٹی ایس اور ٹاٹا موٹرزنےاتحادکیا
Posted On:
10 JUL 2025 4:14PM by PIB Delhi
قبائلی طلباء کے لیے روزگار کی اہلیت اور کیریئر کے راستوں کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، قومی تعلیمی سوسائیٹی برائے قبائلی طلباء (این ای ایس ٹی ایس)، نے جو کہ قبائلی امور (ایم او ٹی اے) کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، ٹاٹا موٹرز لمیٹڈ(ٹی ایم ایل) کے ساتھ مفاہمت کے ایک اقرارنامے (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔

نو جولائی2025 کو دستخط کئے گئے اس مشترکہ معاہدہ کامقصدان قبائلی طلباء کے لیے ہنر سے منسلک تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جو ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) سے گریڈ 12 مکمل کر چکے ہیں،اس مقصد خاص طور پر انہیں ٹاٹا موٹرز کے معزز’’کوشلیا پروگرام‘‘ میں داخلے کے ذریعے یہ مواقع فراہم کرنا ہے۔
یہ پانچ سالہ مفاہمت نامہ جو دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا، سماجی طور پر پسماندہ برادریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ قومی ترقی کے اہداف اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سے ہم آہنگ ہے، جو روزگار کی اہلیت اور تعلیم پر مرکوز ہےاور قبائلی نوجوانوں کو ہنرمندافرادی قومت میں شامل کرنے کے لیے ایک منظم نقش راہ فراہم کرتا ہے۔
اس معاہدے سے توقع ہے کہ سبھی28 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام8 علاقوں میں واقع ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں داخلہ لینے والے بارہویں جماعت کے 50,000 سے زیادہ طلباء کو فائدہ ہوگا۔
شراکت داری کے اہمیت کے حامل مقاصد:
اس مشترکہ تعلق کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کے مفادات کو زندگی گزارنے کے ذرائع پیدا کرنے کے حوالے سے آگے بڑھانا ہے۔ یہ پروجیکٹ خاص طور پر درج ذیل مقاصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے:
- قبائلی طلباء کے لیے ہنر سے منسلک تعلیم اور روزگار کے مواقع کو مشترکہ طور پر فروغ دینا: ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آرایس) سے گریڈ 12 مکمل کرنے والے قبائلی طلباء کے لیے ہنر مندانہ تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔
- ان طلباء کے ٹاٹا موٹرز کے جامع ’’کوشلیا پروگرام‘‘ میں داخلہ کو ممکن بنانا: ان طلباء کا داخلہ ٹاٹا موٹرز کے ’’کوشلیا پروگرام‘‘ میں کرانا تاکہ وہ ہنر کی تربیت حاصل کر کے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔
شراکت کے کلیدی پہلو:
- طلباء کا انتخاب مخصوص معیار کے مطابق کیا جائے گا: طلباء کی عمر 18-23 سال کے درمیان ہونی چاہیے، انہیں ایس ایس سی (10ویں جماعت) کے امتحانات میں کم از کم 60فیصد نمبر حاصل ہونے چاہئیں اور وہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) سے 12ویں جماعت مکمل کر رہے ہوں۔
- ’’کماؤ اور سیکھو‘‘ ماڈل: پروگرام ایک منظم ’’کماؤ اور سیکھو‘‘ ماڈل پیش کرتا ہے، جس میں انجینئرنگ ڈپلومہ کے ساتھ ہفتہ وار یونیورسٹی یا ادارہ کی زیر قیادت کلاسز، آن-دی-جاب ٹریننگ (اوجے ٹی) جواین ایس کیوایف کے مطابق ہو اور یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق باقاعدہ سمسٹر امتحانات اور اسسمنٹس شامل ہیں۔
- ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولتیں: متعلقہ قوانین کے مطابق ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، ساتھ ہی سبسڈی شدہ کینٹین اور ٹرانسپورٹ خدمات، یونیفارم، پی پی ای فراہم کی جائے گی اور طلباء کا انشورنس (میڈیکل کلیم، ذاتی حادثہ انشورنس ورک مین کمپنسیشن کے مطابق) احاطہ کیا جائے گا۔
- اعلیٰ کارکردگی والے طلباء کے لیے تعلیمی مواقع: اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کو خودسے فنڈڈ یا اسپانسرڈ اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جیسے کہ بی ٹیک، بشمول شراکت داری کے ذریعے (مثلاً بی آئی ٹی ایس پلانی ڈبلیو آئی ایل پی پروگرام)۔
- پروگرام کے مکمل ہونے پرنوکری میں مددفراہم کرنا: پروگرام کی تکمیل کے بعد’’ایک ٹرینی، ایک جاب‘‘ پالیسی کے تحت ٹی ایم ایل کے مینوفیکچرنگ اور سروس مقامات پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
- مشترکہ جائزہ کمیٹی: پروگرام کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ جائزہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں ٹی ایم ایل اور این ای ایس ٹی ایس کے ارکان شامل ہوں گے۔
آگے بڑھنے کا راستہ:
یہ شراکت داری قبائلی نوجوانوں کو صنعت سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے اور براہ راست روزگارکی راہ تشکیل دینے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک مثبت لہر پیدا ہونے کا امکان ہے، جو معاشی خودمختاری کو فروغ دے گی اور پورے ملک میں قبائلی برادریوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔
نوٹ:
این ای ایس ٹی کے بارے میں:قومی تعلیمی سوسائیٹی برائے قبائلی طلباء (این ای ایس ٹی)قبائلی امورکی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، جو بھارت بھر میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے ذریعے قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔
************
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
Urdu Release No-2631
(Release ID: 2143757)