عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی ) نے جون 2025 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی پر مبنی مرکزی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 38ویں ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے
جون 2025 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے کل 1,34,540 شکایات کا ازالہ کیا گیا
مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلسل 36ویں ماہ، ماہانہ شکایات کے ازالے کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
محکمہ اراضی وسائل، محکمہ ٹیلی مواصلات، اور محکمہ ڈاک نے جون 2025 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ اے کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی
وزارت قبائلی امور، وزارت پارلیمانی امور، اور وزارت آیوش نے جون 2025 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ بی کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی
Posted On:
08 JUL 2025 8:10PM by PIB Delhi
محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) نے جون 2025 کے لیے مرکزی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمرے، اور ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی جانب سے مرکزی وزارتوں/محکموں پر شائع ہونے والی 38ویں رپورٹ ہے۔
جون 2025 کے لیے پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی وزارتوں/محکموں نے کل 1,34,540 شکایات کا ازالہ کیاگیا ہے ۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں 1 جون سے 30 جون 2025 تک کی اوسط شکایات کے ازالے کا وقت 15 دن رہا۔ یہ رپورٹیں سی پی جی آر اے ایم ایس کے 10 قدمی اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے شکایات کے ازالے کی معیار کو بہتر بنانے اور وقت کی حد کو کم کرنے کے لیے اپنایا ہے۔
رپورٹ میں جون 2025 کے مہینے میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے نئے صارفین کے اندراج کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔ جون 2025 میں کل 58,502 نئے صارفین نے اندراج کیا ہے، جن میں سب سے زیادہ اندراجات اتر پردیش سے ہوئے (9,589 اندراجات)۔ فیڈبیک کال سینٹر نے جون 2025 کے مہینے میں 68,132 فیڈبیک جمع کیے، جن میں سے 39,240 فیڈبیک مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے جمع کیے گئے ہیں۔
ڈی اے آر پی جی کی جون 2025 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کے اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:
- پی جی مقدمات:
- جون 2025 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 1,35,555 پی جی مقدمات موصول ہوئے، جن میں سے 1,34,540 پی جی مقدمات کا ازالہ کیا گیا اور 62,620 پی جی مقدمات زیر التوا ہیں۔
- پی جی اپیلیں:
- جون 2025 میں 21,755 اپیلیں موصول ہوئیں اور 29,314 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔
- جون 2025 میں مرکزی سیکریٹریٹ نے گزشتہ چھ ماہ میں سب سے زیادہ اپیلوں کے ازالے کا ریکارڈ قائم کیا، کل 29,314 اپیلوں کا ازالہ کیا گیا۔
- سال 2025 کی سب سے کم اپیلوں کی زیر التوا تعداد بھی جون میں ریکارڈ کی گئی، جس میں صرف 16,058 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
- شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس (جی آر اے آئی )- جون 2025
- محکمہ اراضی وسائل، محکمہ ٹیلی مواصلات، اور محکمہ ڈاک جون 2025 کے لیے گروپ اے (500 یا اس سے زیادہ شکایات) میں شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔
- وزارت قبائلی امور، وزارت پارلیمانی امور، اور وزارت آیوش جون 2025 کے لیے گروپ بی (500 سے کم شکایات) میں شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔
***
ش ح۔ ش آ۔ش ب ن
Uno-2584
(Release ID: 2143313)