کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت کل ‘نیشنل ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) ورکشاپ’ اور ایس ایچ جی نمائش کا انعقاد کرے گی
Posted On:
08 JUL 2025 5:33PM by PIB Delhi
2015 میں کانوں اور معدنیات (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) کے قانون میں ترمیم نے تمام کان کنی سے متاثرہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشنز (ڈی ایم ایف ایس) کے قیام کو لازمی قرار دیا۔ یہ ڈی ایم ایف ایس پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا(پی ایم کے کے کے وائی) کے نفاذ کے لیے بنیاد ہیں، جس کا مقصد کان کنی کے کاموں سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی ہے۔ آج تک، 23 کان کنی ریاستوں کے 646 اضلاع میں ڈی ایم ایف قائم کیے گئے ہیں، کان کنی کمپنیاں ان فنڈز میں اپنی رائلٹی کا 10 سے 30 فیصد حصہ دیتی ہیں۔
ڈی ایم ایف آپریشنز کی تاثیر کو بڑھانے اور کراس لرننگ کو فروغ دینے کے لیے، کانوں کی وزارت 9 جولائی کو اسکوپ، سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں ایک قومی ڈی ایم ایف ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔ اس ورکشاپ کا افتتاح کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے کریں گے۔ کانوں کی وزارت، دیگر متعلقہ مرکزی وزارتوں، ہندوستان بھر کے ڈی ایم ایف اضلاع، ریاستی ڈی ایم ایف نوڈل آفیسرز اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ورکشاپ کا مقصد ریاستوں اور اضلاع کے درمیان کراس لرننگ کی سہولت فراہم کرنا، ڈی ایم ایف ایس کے تحت منصوبوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے والے افسران کی صلاحیت کو بڑھانا، اور پی ایم کے کے کے وائی رہنما خطوط پر موثر عمل آوری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ متوقع نتیجہ ڈی ایم ایف کی منصوبہ بندی کی گہری سمجھ اور رہنما اصولوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، زیادہ تر پسماندہ علاقوں کی ترقی پر حکومت کی توجہ کو تحریک دینے کے لیے، ڈی ایم ایف کے پروجیکٹوں کو خواہشمند ضلع اور خواہشمند بلاک پروگراموں کے ساتھ جوڑنے کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنز بھی شروع کی جائیں گی۔
قومی ڈی ایم ایف ورکشاپ کے ساتھ مل کر، کانوں کی وزارت 9 جولائی سے 15 جولائی تک ہینڈلوم ہاٹ، جن پتھ میں، ڈی ایم ایف کے تعاون سے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کی مصنوعات کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اس نمائش کا افتتاح مرکزی وزیر کوئلہ اور کان کنی جناب جی کشن ریڈی بھی کریں گے اور عوام کے لیے کھلا رہے گا۔
یہ ایونٹ ڈی ایم ایف کی کوششوں کو پائیدار ترقی کے اہداف اور منصفانہ طور پر ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
****
ش ح۔ ا م۔ ج
UNO-2557
(Release ID: 2143182)