لوک سبھا سکریٹریٹ
ہر شہری کو فطرت کا محافظ بننا چاہیے؛ بڑی تبدیلی کے لیے عزم اور جذبہ ضروری ہے:لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا
کوٹہ میں‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم اور‘ ون مہوتسو’ کا آغاز
Posted On:
07 JUL 2025 8:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت کوٹہ میں پیر کے روز ‘ون مہوتسو’ ( جنگل میلہ ) کا آغاز کیا۔ انہوں نے راوت بھاٹہ روڈ پر مکندرا سینکچری علاقے میں پودے لگائے۔
اس موقع پر جناب اوم برلا نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فطرت کے محافظ کے طور پر اجتماعی ذمہ داری قبول کریں اور درخت لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوٹہ ایک سرگرم اور باخبر شہر ہے جس نے بحران اور آفات کے وقت مثالی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوامی تحریک کے ذریعے کوٹہ کو سب سے صاف، سب سے خوبصورت اور ہرا بھرا شہر بنایا جائے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی بڑھتی ہوئی سطح پر اظہار تشویش
جناب اوم برلا نے کوٹہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) کی بڑھتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے واسطے، فطرت کی حفاظت کرنا ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ہماری ثقافت میں فطرت کی پوجا کی جاتی ہے، اور راجستھان ایسی سرزمین ہے جس نے درختوں کی حفاظت کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں قربانی کی نہیں ، پختہ عزم کی ضرورت ہے۔
بچوں کو شجرکاری کی ترغیب

جناب اوم برلا نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ طلبہ و طالبات کو درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی ترغیب دیں۔ اس سے ماحولیاتی تحفظ کے تئیں مثبت مقابلہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماحول موافق طرز زندگی کے لیے وزیراعظم مودی کا مشن لائف (ماحول کے موافق طرز زندگی ) کا پیغام اور ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم ہم سب کے لیے باعث تحریک ہے۔
بجرنگ لال جیسے شہریوں سے تحریک لیں
جناب اوم برلا نے کوٹہ کے باشندے بجرنگ لال کا ذکر کیا، جو اپنے ہاتھ سے ہی سڑک کے کنارے درخت لگاتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لگن سب کے لیے باعث تحریک ہے۔ تقریب کے دوران درخت لگانے اور ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے محکمہ جنگلات کے ملازمین کو اعزازات سے نوازا گیا۔
بڑے پیمانےپرشجرکاری کے لیے ٹرن آؤٹ
ون مہوتسو کے دوران، لوگوں، سماجی تنظیموں اور کارکنوں نے درخت لگانے کے لیے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ میلے کے مقام پر 10,000 پودے لگائے گئے اور ضلع بھر میں 25,000 پودے لگائے گئے۔ لوگوں میں ذمہ داری اور فطرت سے تعلق کا احساس واضح طور پر نظر آیا۔
********
ش ح۔ م ش ع ۔ رض
2538U. No.
(Release ID: 2143049)