سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ڈی ای پی ڈبلیوڈی نے معذور بچوں کے لیے جامع تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کی خاطر سری اوروبندو سوسائٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
07 JUL 2025 9:35PM by PIB Delhi
جامع تعلیم کو فروغ دینے اور ‘پروجیکٹ انکلوزن’ کے تحت صلاحیت سازی کے اقدامات کو تقویت دینے کے لیے، سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والے معذورافرد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے آج نئی دہلی میں سری اوروبندو سوسائٹی (ایس اے ایس) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ اشتراک معذور افراد کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016 (آر پی ڈبلیو ڈی )ایکٹ 2016 کی شق 16، 17 اور 47 کے تحت دی گئی جامع تعلیم کی شقوں کو مؤثر طور پر نافذ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد اساتذہ، بحالی کے ماہرین، اسکول کاؤنسلرز، عمومی اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ ملک میں جامع تعلیم کے نظام کو مستحکم کیا جا سکے۔
اس مفاہمت کے تحت، سری اوروبندو سوسائٹی اپنے’روپانتر پروگرام‘کے ذریعہ’پروجیکٹ انکلوزن‘کو ایک موبائل ایپ اور ویب پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے نافذ کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی، کورس مکمل کرنے پر ای-سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے اور جامع تدریسی طریقوں و آلات کے بارے میں آگاہی اور جدت کو فروغ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ، ایس اے ایس ملک میں جامع تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گی۔ خاص طور پر یہ منصوبہ جغرافیائی طور پر دشوارگزار علاقوں جیسے لہہ میں بھی توسیع کرے گا، جو کہ محکمے کی ’لہہ شمولیاتی پہل‘کا حصہ ہے۔
*************
(ش ح ۔ع ح۔ص ج (
U. No.2543
(Release ID: 2143038)