بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانی درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے 3 جولائی 2025کو ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی سینٹر،آئی ڈی ای ایم آئی ممبئی کا دورہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 JUL 2025 8:56PM by PIB Delhi

چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانی درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے 3 جولائی 2025کو ایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی سینٹر، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزائن آف الیکٹریکل میژرنگ انسٹرومنٹس( آئی ڈی ای ایم آئی) ممبئی کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران، جناب مانجھی نے ایک جائزہ میٹنگ کی اور سینٹر کاایک جامع دورہ کیا۔

عزت مآب وزیر کو چندریان مشن کے متعدد اجزا کی جانکاری دی گئی۔وزیر موصوف نے جدید ترین وی آر / اے آر لیبارٹری کا دورہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانی درجہ کی صنعتیں (سی جی ٹی ایم ایس ای) اور پی ایم وشوکرما اسکیم جیسے اہم اقدامات پر تفصیلی پرزینٹیشن دی گئی۔

عزت مآب وزیر نےایم ایس ایم ای ٹیکنالوجی سینٹر، آئی ڈی ای ایم آئی ممبئی کے مجموعی کام کاج اور شراکت کی ستائش کی۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی خدمات اور تربیتی پروگراموں کو ممبئی اور مہاراشٹر سے آگے بڑھانے کے لیے قابل قدر رہنمائی بھی فراہم کی، اس طرح سینٹر کی رسائی کو مزید ایم ایس ایم ای تک بڑھایا۔

آئی ڈی ایم آئی نے ایم ایس ایم ای کو اہم خدمات اور مدد فراہم کرکے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

اس نے اسرو کے لیے کرائیوجینک انجن کے اجزاء، آبدوزوں کے لیے گیجز، اور نیورو سرجری میں استعمال ہونے والے روبوٹک ٹولز جیسے جدید پرزے تیار کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، کارآمد مشینیں جیسے مٹی کی جانچ کے اوزار اور سلک ریلنگ مشینیں کسانوں اور خواتین کاروباریوں کی مدد کے لیے بنائی گئی ہیں۔

یہ سینٹر سی اے ایم/ سی اے ڈی، آٹومیشن، ٹول ڈیزائن، اور روبوٹکس جیسی سہولیات سے لیس ہے۔ اس نے بھارتی بحریہ، بی ایچ ای ایل، اور جی اے آئی ایل جیسی سرکردہ تنظیموں کے ساتھ کام کیا تاکہ ان کے آلات کو مربوط کیا جا سکے۔ بی اے آر سی کے ساتھ تحقیق اور ترقی کے ذریعے، مرکز نے کاشتکاری اور طبی استعمال کے لیے خصوصی آلات بنائے گئے ہیں۔ اس نےڈی 3 ماڈلنگ، ریورس انجینئرنگ، اور تیز رفتار پروٹو ٹائپنگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹولز کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں بھی مدد کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح –ع و- م ق ا)

U. No.2516


(ریلیز آئی ڈی: 2142839) وزیٹر کاؤنٹر : 25
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी