وزارت دفاع
ٹرائی سروسز کے مانیکشا سنٹر میں منعقدہ اکیڈمیا ٹکنالوجی سمپوزیم کی تعارفی تقریب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 JUL 2025 5:04PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج نے آج نئی دہلی کے مانیکشا سنٹر میں آنے والے ٹرائی سروسز اکیڈمیا ٹکنالوجی سمپوزیم کے لیے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
تقریب نے 23-22 ستمبر 2025 کو منعقد ہونے والے مرکزی سمپوزیم کی تیاریوں کا باضابطہ طور پر آغاز کیا۔’وویک و انوسندھان سے وجئے‘ موضوع پر مبنی اس اقدام کا مقصد جدید سودیسی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے مسلح افواج اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
سمپوزیم کا بنیادی مقصد ایک ہم آہنگ خدمات – اکیڈمیا آر اینڈ ڈی ایکو سسٹم بنانے کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر تیار کرنا ہے۔ یہ ہندوستانی مسلح افواج کی جدید ترین تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے اندر سائنسی صلاحیت کی شناخت اور انہیں پروان چڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس طرح دفاعی صلاحیتوں میں طویل مدتی خود انحصاری میں تعاون کرتا ہے۔
تعارفی تقریب کے حصے کے طور پر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی شرکت کی سہولت پر مرکوز پورٹل کا افتتاح کیا گیا۔ پورٹل ، اداروں کو اپنے نمائندوں کو رجسٹر کرنے کی سہولت دیتا ہے، جو یا تو’شرکا‘ کے طور پر سمپوزیم میں شرکت کر سکتے ہیں یا پروجیکٹ تجاویز اور نوادرات جمع کر سکتے ہیں۔ شرکاء فائنل ایونٹ کے لیے طے کئے گئے مختلف سیمینارز اور پینل مباحثوں میں حصہ لے سکیں گے، جو معلومات کے تبادلے اور اشتراک کا بیش قیمتی موقع فراہم کرتے ہیں۔
جمع کرائی گئی تجاویز اور نوادرات کا متعلقہ دفاعی خدمات کے مضامین کے ماہرین کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ کردہ اندراجات کو سروسز کے نمائندوں کے ساتھ دو بہ دو بات چیت کے لیے مدعو کیا جائے گا اور انہیں سمپوزیم کے نمائشی حصے کے دوران دکھایا جائے گا۔ سب سے زیادہ امید افزا اختراعات اور تجاویز کو اختتامی سیشن کے دوران تسلیم کیا جائے گا اور انہیں انعامات سے نوازا جائے گا ۔
ٹرائی سروسز اکیڈمیا ٹکنالوجی سمپوزیم ،تعلیمی تحقیق اور دفاعی درخواست کے درمیان فرق کو کم کرنے کی جانب اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ آتم نر بھر بھارت کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوئے سودیسی تکنیکی اختراعات کو پروان چڑھانے کے مسلح افواج کے عزم کو دہراتا ہے۔

5327.jpeg)
*******
ش ح ۔ ض ر۔ م الف
U. No. 2458
(ریلیز آئی ڈی: 2142297)
وزیٹر کاؤنٹر : 17