بجلی کی وزارت
جناب سنتوش کمار تاکھیلے نے این ٹی پی سی لمیٹڈ کے علاقائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ویسٹ-1) کے طور پر اضافی چارج سنبھال لیاہے
Posted On:
02 JUL 2025 6:46PM by PIB Delhi
جناب سنتوش کمار تاکھیلے نے 30 جون 2025 سے این ٹی پی سی لمیٹڈ کےعلاقائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ویسٹ-I) کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

جناب تاکھیلے نے جی بی پنت یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے اور وہ 1988 میں این ٹی پی سی میں ایگزیکٹو ٹرینی کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ اپنے 37 سالہ شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد کلیدی شعبوں میں قیادت کے فرائض انجام دیے ہیں جن میں کنٹریکٹس اینڈ میٹریلز،مشینی دیکھ بھال، آپریشنز سروسز، فیول مینجمنٹ، ماحولیاتی نظم و نسق اور سیفٹی شامل ہیں۔
انہوں نے این ٹی پی سی کے مختلف مقامات جیسے سنگرولی، ڈبلیو آر-I ہیڈکوارٹر، کانتی، فراکّا اور کارپوریٹ سینٹر – ای او سی میں خدمات انجام دی ہیں اور ہر تعیناتی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جناب تاکھیلے اس وقت رتناگری گیس اینڈ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (آر جی پی پی ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں اور وہ اپنی نئی اضافی ذمہ داری کے ساتھ اس عہدے پر بھی فائز رہیں گے۔
ان کا وسیع تجربہ اور قائدانہ صلاحیتیں این ٹی پی سی کے مغربی خطہ-I کو مزید مضبوط بنانے اور اس خطے میں کارکردگی میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
************
ش ح۔ ع ح۔ ت ع
UNO-2397
(Release ID: 2141714)