بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے کورومنڈیل انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ذریعہ این اے سی ایل انڈسٹریز لمیٹڈ میں کچھ ایکویٹی حصص کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 01 JUL 2025 7:23PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے کورومنڈیل انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ذریعہ این اے سی ایل انڈسٹریز لمیٹڈ میں کچھ ایکویٹی حصص کے حصول کیومنظوری دے دی ہے۔

مجوزہ کمبی نیشن(این اے سی ایل میں) این سے سی ایل انڈسٹری لمیٹیڈ ، کورومنڈیل انٹرنیشل لمیٹیڈ (سی آئی ایل) کے ذریعے کچھ ایکویٹی شیئرز کا حصول شامل ہے۔

سی آئی ایل ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو کہ زرعی حل فراہم کرنے والی کمپنی ہے، جو کاشتکاری کی ویلیو چین میں متنوع مصنوعات اور خدمات پیش کرتی ہے۔ سی آئی ایل کے اہم کاروباری عمود میں شامل ہیں: (i) فصل کی غذائیت (کھاد اور خاص غذائی اجناس)؛ (ii) فصلوں کا تحفظ (کیڑے مار ادویات، فنگی سائڈز،  ہربی سائڈز ، پودوں کی نشوونما کے فعال اجزا ، بائیو پروڈکٹس)؛ (iii) فعال اجزاء؛ اور (iv) ریٹیل آؤٹ لیٹس۔

این اے سی ایل ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو ایگرو کیمیکل سیکٹر میں کام کرتی ہے۔ یہ فصل کے تحفظ کی مصنوعات اور ایکٹیو انگرینٹس پیش کرتا ہے۔ اپنے فصلوں کے تحفظ کے کاروبار کے ایک حصے کے طور پر، این اے سی ایل اینٹی سائیڈس ایل ، فنگسائڈز، جڑی بوٹیوں کی دوائیں اور پودوں کی نشوونما کے ریگولیٹرز/نیماٹکائڈس کی سپلائی کرتی ہے۔

کمیشن کے تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

 

ش ح۔ م م۔ج

Uno-2356


(Release ID: 2141391)
Read this release in: English , Hindi