بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ویگو انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ بلین برینز گیراج وینچرس لمیٹڈ کے حصص کی حصولیابی کی منظوری دی

Posted On: 01 JUL 2025 7:25PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن نے ویگو  انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ  کے ذریعہ بلین برینز گیراج وینچرس لمیٹڈ کے حصص کی مجوزہ حصولیابی کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام 28 اپریل 2025 کو ڈیڈ آف ایڈرینس اور شیئر سبسکرپشن کے معاہدے پر عمل درآمد کے مطابق، ویگو انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی آئی سی انویسٹر) کے ذریعہ بلین برینز گیراج وینچرس لمیٹڈ (جی آر او ڈبلیو ڈبلیو) میں 2.143 فیصد کے بقدر حصص کی حصولیابی سے متعلق ہے۔

جی آئی انویسٹر ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے اور انٹرپرائز ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو بدلے میں، جی آئی سی(وینچرز) پرائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔

گرو (جی آر او ڈبلیو ڈبلیو) بھارت میں قائم ایک کمپنی ہے، جو اپنے ماتحت اداروں کے ذریعہ ایک آن لائن تجارتی پلیٹ فارم اور موبائل ایپلی کیشن کو چلاتی ہے، جو سرمایہ کاروں کو اسٹاکس، میوچووَل فنڈس اور دیگر مالی اداروں میں سرمایہ کاری کے لیے موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ مختلف کاروباری شعبوں مثلاً (اے) سافٹ ویئر ڈیزائننگ، کسٹمائزیشن، ٹیسٹنگ اور بینچ مارکنگ، کمپیوٹر سافٹ ویئر اور ایپلی کیشنوں کی ڈیزائننگ اور ترقی، اور سافٹ ویئر ٹولز کی فراہمی، تیاری اور انتظام کاری ؛ (بی) لائسنس شدہ سافٹ ویئر کی مارکیٹنگ اور اختراع ؛ اور (سی) اپنی گروپ کمپنیوں کے لیے انتظام کاری اور مشاورتی خدمات کے عمل میں شامل ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم اس کے بعد آئے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2354


(Release ID: 2141365)
Read this release in: English , Hindi