محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے روز گار  سے منسلک ترغیبات اسکیم (ای ایل آئی)کو منظوری دی


تمام شعبوں میں ملازمت کی تخلیق، روزگار اور سماجی تحفظ کو بڑھانے کی اسکیم

مینوفیکچرنگ شعبہ اور پہلی مرتبہ والوں کومراعات پر توجہ

پہلی بار والوں کو 15,000/- روپے تک ایک ماہ کی اجرت دو قسطوں میں ملے گی

ایک لاکھ کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ دو سالوں میں 3.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے میں معاونت کی اسکیم

Posted On: 01 JUL 2025 3:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے مینوفیکچرنگ سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں روزگار پیدا کرنے، روزگار کی اہلیت کو بڑھانے اور سماجی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ایمپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو (ELI) اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اسکیم کے تحت، جب کہ پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی اجرت (15,000/- روپے تک) ملے گی، آجروں کو اضافی روزگار پیدا کرنے کے لیے دو سال کی مدت کے لیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے مزید دو سال تک توسیعی فوائد کے ساتھ مراعات دی جائیں گی۔ELI اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 25-2024 میں وزیر اعظم کے پانچ اسکیموں کے پیکیج کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا تاکہ 4.1 کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار، ہنر اور دیگر مواقع کی سہولت فراہم کی جا سکے جس کا کل بجٹ 2 لاکھ کروڑ روپے ہے۔

 

99,446 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ، ELI اسکیم کا مقصد 2 سال کی مدت میں ملک میں 3.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ ان میں سے 1.92 کروڑ استفادہ کنندگان افرادی قوت میں پہلی مرتبہ داخل ہوں گے ۔ اسکیم کے فوائد 01  اگست 2025 اور 31 جولائی 2027 کے درمیان پیدا ہونے والی ملازمتوں پر لاگو ہوں گے۔

اسکیم دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں حصہ اے پہلی مرتبہ والوں پر مرکوز ہے اور حصہ بی آجروں پر مرکوز ہے:

حصہ A: پہلی بار کے ملازمین کے لیے ترغیب:

EPFO کے ساتھ رجسٹرڈ پہلی بار کے ملازمین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ،یہ حصہ دو قسطوں میں 15,000 روپے تک ایک ماہ کی ای پی ایف  اجرت کی پیشکش کرے گا۔ ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ والے ملازمین اہل ہوں گے۔ پہلی قسط 6 ماہ کی سروس کے بعد اور دوسری قسط 12 ماہ کی سروس کے بعد اور ملازم کی طرف سے مالی خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد ادا کی جائے گی۔ بچت کی عادت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ترغیب کا ایک حصہ ایک مقررہ مدت کے لیے ڈپازٹ اکاؤنٹ کے سیونگ انسٹرومنٹ میں رکھا جائے گا اور جسے ملازم بعد کی تاریخ میں نکال سکتا ہے۔

حصہ  اے سے پہلی بار کے تقریباً 1.92 کروڑ ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

 

حصہ B: آجروں کو امداد:

 

یہ حصہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پر خصوصی توجہ کے ساتھ تمام شعبوں میں اضافی روزگار پیدا کرنے کا احاطہ کرے گا۔ آجروں کو ایک لاکھ روپے تک کی تنخواہ والے ملازمین کے سلسلے میں مراعات دی جائیں گی۔ حکومت کم از کم چھ ماہ تک مستقل ملازمت والے ہر اضافی ملازم کے لیے، دو سال کے لیے، آجروں کو، ماہانہ 3000 روپے تک کی ترغیب دے گی۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے مراعات کو تیسرے اور چوتھے سال تک بڑھایا جائے گا۔

 

ای پی ایف او​​کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ، کم از کم چھ ماہ تک مستقل بنیادوں پر کم از کم دو اضافی ملازمین (50 سے کم ملازمین والے آجروں کے لیے) یا پانچ اضافی ملازمین (50 یا اس سے زیادہ ملازمین والے آجروں کے لیے) کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ترغیب کا ڈھانچہ حسب ذیل ہو گا:

 

ا:

اضافی ملازم کے ای پی ایف اجرت کے سلیب

آجر کو فائدہ (فی ماہانہ اضافی ملازمت)

10,000 روپے تک

1000 روپے تک

10,000 روپے سے زیادہ اور 20,000 روپے تک

2,000 روپے

20,000 روپے سے زیادہ (1 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ تک)

3,000 روپے

 

10،000 روپے تک کی ای پی ایف اجرت پانے والے ملازمین کو متناسب ترغیب ملے گی۔

اس حصے سے تقریباً 2.60 کروڑ افراد کے اضافی روزگار پیدا کرنے کے لیے آجروں کو ترغیب ملنے کی امید ہے۔

 

ترغیبی ادائیگی کا طریقہ کار:

اسکیم کے حصہ A کے تحت پہلی بار کے ملازمین کو تمام ادائیگیاں آدھار برج پیمنٹ سسٹم (اے بی پی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے ڈی پی ٹی (ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر) موڈ کے ذریعے کی جائیں گی۔ حصہ B کے تحت آجروں کو ادائیگی براہ راست ان کے PAN سے منسلک کھاتوں میں کی جائے گی۔

 

ای ایل آئی  اسکیم کے ساتھ، حکومت پہلی بار افرادی قوت میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ترغیب دینے کے علاوہ تمام شعبوں، خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ملازمتوں کی تخلیق کو متحرک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس اسکیم کا ایک اہم نتیجہ کروڑوں نوجوانوں اور خواتین کے لیے سماجی تحفظ کے دائرےکو بڑھا کر ملک کی افرادی قوت کو باضابطہ بنانا بھی ہوگا۔

 

*******

ش ح۔ض ر۔ت ا

U NO . 2337


(Release ID: 2141261)