وزارت دفاع
کواڈ ممالک نے سمندری تعاون کو فروغ دینے کے لیے پہلے ’سمندر ی مشاہد مشن‘ کا آغاز کیا
Posted On:
30 JUN 2025 8:12PM by PIB Delhi
بحرہند و بحرالکاہل میں سمندری سلامتی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے بھارت، جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کے کوسٹ گارڈز نے ولمنگٹن اعلامیے کے تحت پہلا ’کواڈ ایٹ سی شپ آبزرور مشن‘ [سمندری مشاہد مشن] شروع کیا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کٹر (یو ایس سی جی سی) اسٹریٹن پر ہر ملک کی خواتین افسران سمیت دو افسران سوار ہیں، جو اس وقت گوام کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
کراس امبارکیشن مشن کواڈ کوسٹ گارڈ کے تعاون میں ایک بے مثال پہل ہے، جس سے آزاد، کھلے، جامع اور قواعد پر مبنی بحرہند و بحرالکاہل کی حمایت میں مشترکہ تیاری، آپریشنل کوآرڈینیشن اور ڈومین بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ مشن ستمبر 2024 میں کواڈ لیڈرس سمٹ میں پیش کردہ وژن کا غماز ہے اور انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)، جاپان کوسٹ گارڈ (جے سی جی)، یو ایس کوسٹ گارڈ (یو ایس سی جی) اور آسٹریلین بارڈر فورس (اے بی ایف) کے درمیان آپریشنل تعلقات کو گہرا کرنے کی علامت ہے۔
بھارت کی شرکت ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے اس کے اسٹریٹجک سمندری تناظر کو تقویت دیتی ہے اور انڈو پیسفک اوشنز انیشی ایٹو (آئی پی او آئی) کے تحت قومی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے، جس میں صلاحیت سازی، انسانی رسائی اور سمندری قانون کی حکمرانی پر زور دیا گیا ہے۔ اس طرح کواڈ ایٹ سی اقدام ’کواڈ کوسٹ گارڈ ہینڈ شیک‘ کی بنیاد رکھتا ہے، جو خطے میں ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں کے درمیان مضبوط اعتماد، ہم آہنگی اور اجتماعی لچک کو فروغ دیتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2308
(Release ID: 2141004)