امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گودھرا میں شری گووند گرو وشو ودیالیہ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ویڈیو پیغام کے ذریعے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اس وقت ان کی کوششوں کے نتیجے میں شری گووند گرو یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا
شری گووند گرو جی کے ذریعہ انگریزوں کے خلاف جدوجہد نے مان گڑھ کو آزادی کی تاریخ میں ایک اہم مقام دیا
نوجوانوں اور بچوں کو 2047 تک ہندوستان کو مکمل ترقی یافتہ ملک بنانے کے وزیر اعظم مودی کے عزم کو پورا کرنے کے لیے پرعزم رہنا ہوگا
شری گووند گرو جی کی طرف سے شروع کی گئی تحریک آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے
جناب امت شاہ نے آج سانند اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور شجر کاری کی نیز جی آئی ڈی سی کے صنعت کاروں سے بات چیت کی
وزیر داخلہ نے سانند کے جووال میں پرائمری اسکول، اڑروڈا سیوا سہکاری منڈل کے نو تعمیر شدہ کیمپس اور فانگڈی گاؤں میں پنچایت گھر کا بھی افتتاح کیا
Posted On:
28 JUN 2025 9:26PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گودھرا میں شری گووند گرو وشو ودیالیہ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ویڈیو پیغام کے ذریعے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج سانند اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور درخت لگائے اور گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (GIDC) کے صنعت کاروں سے بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے سانند کے جووال میں پرائمری اسکول، ادروڈا سیوا سہکاری منڈل کے نو تعمیر شدہ کمپلیکس اور فنگڈی گاؤں میں پنچایت گھر کا بھی افتتاح کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کا دن پنچ محل کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے گجرات میں عظیم گووند گروجی کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم کرنے اور اسے ملک کے نوجوانوں بالخصوص قبائلی نوجوانوں کے لیے تحریک کا مقام بنانے کی کوششیں کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف لڑنے والی عظیم شخصیت گووند گروجی کے نام پر 2015 میں گجرات میں یونیورسٹی قائم کی گئی تھی اور آج 125 کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کے مراکز اور دیگر سرگرمیوں سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ونجارا ذات میں پیدا ہونے والے گووند گرو جی نے انگریزوں کے دور حکومت میں ایک الگ بھیل خطے کا تصور کیا اور انگریزوں کے خلاف ایک عظیم جدوجہد کی جس میں 1512 قبائلی بھائی بہنوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے مان گڑھ کو جدوجہد آزادی کی تاریخ میں ایک اہم مقام دیا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے گووند گرو جی نے جو تحریک شروع کی تھی وہ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے وزیر اعظم مودی کے عزم کو پورا کرنے کے لئے نوجوانوں اور بچوں کو اس مقصد کے لئے پرعزم رہنا ہوگا۔

****
U.No:2254
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2140566)