وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کی میزبانی میں بحری سلامتی پر آئی او این ایس ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد

Posted On: 26 JUN 2025 8:56PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے 24 تا 25 جون 2025 کو نئی دہلی میں انڈین اوشن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس)کے تحت بحری سلامتی پر ورکنگ گروپ اجلاس(آئی ڈبلیو جی۔ ایم اے آر ایس ای سی) کی میزبانی کی۔ اس اجلاس میں تیرہ رکن ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، بھارت، کینیا، موزمبیق، عمان، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سری لنکا، تنزانیہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

آئی او این ایس کے اہم ورکنگ گروپس میں سے ایک کے طور پر، بحری سلامتی پر ورکنگ گروپ ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو مکالمے، تعاون اور قابلِ عمل نتائج پر مرکوز ہے۔

ریئر ایڈمرل نربھئے باپنا، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (بین الاقوامی تعاون و انٹیلیجنس) نے اپنے کلیدی خطاب میں بھارتی بحر ہند خطے میں علاقائی بحری تعاون کو فروغ دینے کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور موجودہ بحری سلامتی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی نظام کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔

-

دو روزہ اجلاس کے دوران مندوبین نے علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا۔ بات چیت کا محور معلومات کے تبادلے کے نظام کو بہتر بنانا، بحری شعبے میں شعورکو فروغ دینا، اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا رہا۔ورکنگ گروپ نے ہم آہنگ عملی رہنما اصولوں کی تشکیل اور بروقت و مربوط علاقائی ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا۔

اس اجلاس کے نتائج رکن ممالک کی بحری افواج کے اس اجتماعی عزم کو مزید تقویت دیں گے جس کا مقصد بحر ہند کے خطے کو محفوظ اور پُرامن بنانا ہے۔

Pic(1)(2)3KP8.jpeg

********

UR-2204

(ش ح۔ اس ک۔م ش )


(Release ID: 2140069) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi