بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی مسابقتی کمیشن نے الفا ویو وینچرز II ایل پی اور الفا ویو آئی ایچ سی  سی آئی ، ایل پی (ایکوائرر) کے ذریعے ہلدی رام اسنیکس فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کے کچھ جاری کردہ اور پیڈ- اپ ایکویٹی شیئر کیپٹل کی خریداری کو منظوری دی

Posted On: 24 JUN 2025 6:27PM by PIB Delhi

قومی مسابقتی کمیشن نے الفا ویو وینچرز II ایل پی اور الفا ویو آئی ایچ سی سی آئی ، ایل پی (ایکوائرر) کے ذریعے ہلدی رام اسنیکس فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کے کچھ جاری کردہ اور پیڈ -اپ ایکویٹی شیئر کیپٹل کی خریداری کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ لین دین کے سمجھوتے میں ایکوائرر کمپنی کے ذریعہ ٹارگیٹ کمپنی کی  جاری کردہ اور ادا شدہ ایکویٹی شیئر کیپٹل کے 10فیصد سے بھی کم کا حصول شامل ہے ۔

ایکوائرر کمپنیاں  پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز ہیں ۔

ٹارگیٹ کمپنی (اپنے ملحقہ اداروں سمیت)  ہندوستان میں ڈبہ بند خوردونوش کی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کاکاروبار کرتی ہے،جیسے کہ نمکین ، مٹھائیاں ، خوردونوش کی تیار مصنوعات ، دودھ کی مصنوعات ، بیکری کی مصنوعات ، چاکلیٹ  اور پینے کے لیے تیارغیر کاربونیٹیڈ مشروبات ۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری ہوگا۔

 

--------------------

 

ش ح-م ش ع-ج ا

UN-NO-2125


(Release ID: 2139442)
Read this release in: English , Hindi