وزارتِ تعلیم
میزورم اور گوا کے بعد تریپورہ مکمل فعال خواندگی حاصل کرنے والی ملک کی تیسری ریاست بن گئی
Posted On:
23 JUN 2025 6:26PM by PIB Delhi
تریپورہ کو آج یو ایل ایل اے ایس-نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم (نیو انڈیا لٹریسی پروگرام)- جو کہ 2022 سے 2027 تک نافذ کی گئی مرکز کی مالی مدد سے چلائی جانے والی اسکیم ہے-کے تحت مکمل خواندگی والی ریاست قرار دیا گیا۔ اعلان کی تقریب میں تریپورہ کے وزیر اعلی پروفیسر (ڈاکٹر) مانیک ساہا، حکومت ہندکی وزارت تعلیم اور ریاستی محکمہ تعلیم کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ نو خواندہ سیکھنے والوں اور کمیونٹی کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جنہوں نے اس کایا پلٹ کے سفر میں اہم کردار ادا کیا۔


پروفیسر مانیک ساہا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع کو مکمل خواندگی کی سمت میں تریپورہ کے سفر میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے فخر سے اعلان کیا کہ تریپورہ ملک کی ایسی تیسری ریاست بن گئی ہے-میزورم اور گوا کے بعد-جس نے مکمل خواندگی حاصل کی ہے، جس کی شرح خواندگی بڑھ کر 95.6 فیصد ہو گئی ہے، جو 1961 میں صرف 20.24 فیصد سے ایک قابل ذکر ترقی ہے۔ ڈاکٹر ساہا نے اس کامیابی کا وجہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن ہم آہنگ یو ایل ایل اے ایس پروگرام کے کامیاب نفاذ کو بتایا ۔ انہوں نے اس اہم کامیابی پر تریپورہ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
یو ایل ایل اے ایس اسکیم ، جو این ای پی 2020 کے ساتھ منسلک ہے، ان بالغوں (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے) سے متعلق ہے جو اسکول نہیں جا سکتے۔ یہ سرکاری اعلان اگرتلہ کے رابندر ستبرشیکی بھون میں مرکز اور ریاست کی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں کیا گیا۔
تریپورہ بھارت کی ان چند ریاستوں میں سے ایک بن گئی جسے 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں 95 فیصد خواندگی کے قومی سطح پر مقرر کردہ معیار کے مطابق مکمل خواندہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔ یہ کامیابی لاکھوں رضاکار اساتذہ، سیکھنے والوں، کمیونٹی لیڈروں اور تعلیمی کارکنوں کی انتھک کوششوں کے ذریعے ممکن ہوئی ہے، یہ سب مکمل طور پر خواندہ بھارت کے وژن میں تعاون کر رہے ہیں۔
سال2022 میں آغاز کے بعد سے ، یو ایل ایل اے ایس کو ملک بھر میں ایک مشن موڈ میں نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد غیر خواندہ نوجوانوں اور بالغوں (15 + سال) کو ابتدائی خواندگی، عددی اور زندگی میں انتہائی اہمیت کی حامل مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ تریپورہ میں، اس اسکیم کو تمام اضلاع میں تیزی سے نافذ کیا گیا، جس میں مضبوط کمیونٹی متحرک کرنے، گھر گھر سروے اور ڈیجیٹل لرننگ اور تصدیق کے لیے یو ایل ایل اے ایس موبائل ایپ کا وسیع استعمال معاون ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف تریپورہ کے شمولیاتی اور مساوی تعلیم کے عزم کی تصدیق کرتی ہے بلکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت @2047 کے وژن میں بھی معاون ہے۔ تریپورہ میں یو ایل ایل اے ایس کی کامیابی ایک خواندہ اور بااختیار قوم کی تعمیر میں جن بھاگیداری (لوگوں کی شرکت) اور کرتویہ بودھ (فرض کا احساس) کی طاقت کی مثال ہے۔
اس تقریب نےدیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک مثالی نمونہ پیش کیا، جس میں کمیونٹی پر مبنی بالغ خواندگی اور زندگی بھر سیکھنے کے بہترین طورطریقوں کا اظہار کیا گیا۔
*****
(ش ح۔ ک ح۔ش ب ن)
UR-2087
(Release ID: 2139168)