قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے اڈیشہ میں ضلع گنجم کے گوپال پور ساحل سمندر پر کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے کا از خود نوٹس لیا
ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
رپورٹ میں مقدمے کی تفتیش کی حالت، متاثرہ کی صحت اور اس کو فراہم کیے گئےمعاوضہ/مشاورت، اگر کوئی ہو، شامل کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے
Posted On:
23 JUN 2025 12:41PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں شائع رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 جون 2025 کو اڈیشہ میں ضلع گنجم کے گوپال پور سمندری ساحل پر 20 سالہ کالج کی طالبہ کو مبینہ طور پر 10 مردوں نے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کےمطابق متاثرہ طالبہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ ساحل سمندر پر تہوار منانے گئی تھی ۔ مجرموں نے اس کی سہیلی کو قابو میں کرنے کے بعد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
قومی انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ کے مشمولات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لیے اس نے اڈیشہ کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں کیس کی چھان بین کی حالت ، متاثرہ طالبہ کی صحت اور ریاستی حکام کی طرف سے اس کو فراہم کیے جانے والے معاوضہ/مشاورت، اگر کوئی ہو، شامل کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے 16 جون، 2025 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، متاثرہ طالبہ کوطبی معائنے کے لیےبرہام پور کے ایم کے سی جی میڈیکل کالج اور اسپتال بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح – م ش ع-ع ن)
U. No. 2038
(Release ID: 2138862)