کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے)نے ادارہ جاتی شراکت داری اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز محکمے میں انٹرن شپ کے لیے درخواستیں طلب کیں


میڈیا اسٹڈیز، ماس کمیونیکیشنز، جرنلزم اور پی آر کورسز کرنے والے طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مواقع دستیاب ہیں

Posted On: 21 JUN 2025 9:30PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے ادارہ جاتی شراکت داری اور کارپوریٹ مواصلات کے محکمے میں انٹرنشپ کے مواقع کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

کون درخواست دے سکتا ہے:

منظور شدہ یونیورسٹی/اداروں سے میڈیا اسٹڈیز، ماس کمیونیکیشن، صحافت، پبلک ریلیشنز یا متعلقہ مضامین کے طلباء

اہم ذمہ داریاں:

  • سوشل میڈیا، خبرنامے، پریس ریلیز اور  دیگراشاعتوں کے لیے مواد کی تخلیق میں مدد کرنا
  • عوامی رسائی اور مواصلاتی اقدامات میں تعاون کرنا
  • میڈیا پارٹنرز اور ادارہ جاتی شراکتداروں کے ساتھ تال میل
  • مواصلاتی تعاون اور پروموشنل مواد کو ڈیزائن کرنا
  • تقریب کی کوریج، دستاویزات اور میڈیا آرکائیونگ میں تعاون کرنا
  • پوڈ کاسٹ

انتخاب کا عمل:

منتخب امیدواروں کا انٹرویو لیا جائے گا اورحتمی انتخاب میرٹ اور عہدے کے لیے موزونیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

معاوضہ:

انٹرنزکو آئی آئی سی اے کے اصولوں کے مطابق وظیفہ ملے گا ۔

مدت کار:

قابل ترمیم ، پروجیکٹ کی ضروریات کی بنیاد پر (کم از کم 4-8 ہفتوں کو ترجیح دی جاتی ہے)

مقام:

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز،مانیسر، گروگرام (ضرورت کے مطابق ہائبرڈ / آن سائٹ موڈ)

درخواست جمع کرنے کا طریقہ:

  • دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنا درخواست فارم اور اپنے تجربے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک مختصر کور لیٹر اس ای میل پر بھیج سکتے ہیں: hr@iica.in
  • درخواست فارم اور سفارش نامہ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے براہ کرم اس لنک پر جائیں:

https://iica.nic.in/images/Internship%20Policy.pdf

آئی آئی سی اےکا حصہ بنیں اور میڈیا، پالیسی اور کارپوریٹ امور کے امتزاج میں کام کرنے کے ایک متحرک ماحول کا حصہ بنیے!

 

*********************************

UR-2032

(ش ح۔   ک ح ۔ ص ج)


(Release ID: 2138819) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Tamil