زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے کرناٹک میں آم کے کسانوں کو بڑی راحت فراہم کی
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے آم کی قیمتوں میں فرق کے لیے ادائیگی کی جائے گی
کاشتکاروں کو 2.5 لاکھ میٹرک ٹن آم کی قیمتوں میں فرق کی اضافی ادائیگی کرنے کا سمجھوتہ
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ اور کرناٹک کے وزیر زراعت جناب این چلوریا سوامی کے درمیان ویڈیو کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا
Posted On:
21 JUN 2025 8:13PM by PIB Delhi
زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کرناٹک میں مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں سے پریشان آم کے کسانوں کو بڑی راحت فراہم کی ہے ۔ آم کی قیمتوں میں گراوٹ کی تلافی کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر قیمتوں کے فرق کا بوجھ برداشت کریں گی اور کسانوں کو اس کی ادائیگی کریں گی۔ یہ فیصلہ آج مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور کرناٹک کے وزیر زراعت جناب این چلوریا سوامی کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے توسط سے منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا۔ مرکزی وزارت زراعت کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی نے بھی ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں بات چیت کے دوران، دونوں وزراء نے 2.5 لاکھ میٹرک ٹن آم کی قیمت کے فرق کی تلافی کے لیے کسانوں کو معاوضہ دینے پر اتفاق کیا۔ اس سے پہلے، کرناٹک حکومت نے حکومت ہند کو تجویز پیش کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹماٹروں اور آموں کی قیمتیں - خاص طور پر طوطاپوری قسم - مسلسل گر رہی ہیں۔ آج کی میٹنگ کے ضمن میں، کرناٹک کی کل تخمینہ پیداوار 10 لاکھ میٹرک ٹن آم میں سے 2.5 لاکھ میٹرک ٹن تک کا معاوضہ فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چونکہ کسانوں کو طوطا پوری آم کی معمول سے بہت کم قیمت مل رہی تھی، اس لیے ورچوئل میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بازار کی عام شرح سے قیمتوں میں آنے والی فرق کا بوجھ مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتیں یکساں طور پر برداشت کریں گی۔

بات چیت کے دوران، کرناٹک کے وزیر زراعت نے بتایا کہ تجویز پیش کیے جانے کے وقت ٹماٹر کی قیمتیں بھی کم تھیں، لیکن اب ٹماٹروں کی قیمتیں مستحکم ہو گئی ہیں، اس لیے ٹماٹروں کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر موصوف جناب چلوریا سوامی نے کرناٹک میں آم پیدا کرنے والے کسانوں کو بڑی مدد اور راحت فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کرنے پر مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح – م ش ع-ع ن)
U. No. 2029
(Release ID: 2138817)