شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی سی اےہیڈکوارٹرس میں یوگ کے11 ویں بین الاقوامی دن کی تقریب

Posted On: 21 JUN 2025 9:29PM by PIB Delhi

اس سال یوگ کے بین الاقوامی دن کے موضوع ’یوگ کے لیے ایک کرۂ ارض، ایک صحت‘ اور ’سروے سنتونیرامیا‘ کے ہندوستانی فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے، شہری ہوابازی کےڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے آج نئی دہلی میں یوگا ڈے منایا۔

ڈی جی سی اے 2015 میں اپنے آغاز سے ہی یوگ کا بین الاقوامی دن منا رہا ہے، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 21 جون کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کی ہندوستان کی قرارداد کو منظور کیا تھا۔

ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیض احمد قدوائی، محکمہ کے سینئر عہدیداروں اور ڈی جی سی اے کے عملے کے ارکان نے ڈی جی سی اے ہیڈ کوارٹر کے مین لان میں منعقدہ ایک گھنٹے طویل ’یوگا سیشن‘ میں شرکت کی۔  مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے دو یوگا انسٹرکٹرز نے اس سیشن کے دوران شرکاء کو مختلف آسنوں اور پرانایموں کی تربیت دی۔

اجلاس کے اختتام سے قبل، تمام شرکاء نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور 12.6.2025 کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز 171 کے المناک حادثے کے بعد جان گنوانے والے تمام افراد کے حق میں دعا کی۔

’یوگا سیشن‘ کے اختتام کے بعد، ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل سروسز، ڈی جی سی اے کے میڈیکل افسران کی طرف سے ایک ’میڈیکل کیمپ‘ کا بھی انعقاد کیا گیا اور شرکاء کو روزانہ ورزش اور باقاعدگی سے صحت کی جانچ کی اہمیت کے بارے میں مشورہ دیا گیا۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ ص ج

U.No.2030


(Release ID: 2138814)
Read this release in: English , Hindi