سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بین الاقوامییومِیوگا 2025 کے موقع پر وزارتِ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات (ایم او ایس جے ای) نے ملک بھر میں وسیع اور جامع یوگا پروگرامز کا انعقاد کیا
مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے تلنگانہ میں ایک تاریخی میگایوگا ایونٹ میں بھارت بھر سے آئے ہوئے 3,400 سے زائد دیویانگ جن کی قیادت کی
’ایک کرہ ارض، ایک صحت کے لیےیوگا’ کے موضوع پر مبنی پروگراموں میں دیویانگ جن افراد کی پرجوش شرکت ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں شامل ہو گئی
Posted On:
21 JUN 2025 5:43PM by PIB Delhi
11ویں بین الاقوامییومِیوگا 2025 (آئی ڈی وائی) کے موقع پر، وزارتِ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات نے پورے ملک میں وسیع اور جامع یوگا پروگرامز کا انعقاد کیا۔ اس سال کے یومِیوگا کا موضوع ‘ایک کرہ ارض، ایک صحت کے لیےیوگا’ تھا، جس کا مقصد ہمہ گیر صحت، ذہنی فلاح و بہبود، اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود انٹلیکچوئل ڈس ایبیلٹیز ، سکندرآباد نے کانہا شانتی وں، رنگا ریڈی، تلنگانہ میں ایک تاریخی میگایوگا پروگرام کا انعقاد کیا، جہاں بھارت بھر سے 21 اقسام کی معذوریوں کے نمائندہ 3,400 سے زائد دیویانگ جن حضرات نے یوگا کی مشق کی۔ اس منفرد اجتماع نے ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں جگہ بنائی۔
اس پروگرام میں مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، ڈاکٹر ویرندر کمار، جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ویرندر کمار نے کہا کہ یوگا صرف جسمانی مشقوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ انہوں نے مزید کہاوسودھویو کٹمبکم کے جذبے کو اپناتے ہوئے، یوگا کو انسانی فلاح و بہبود اور عالمی ہم آہنگی کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر اپنانا چاہیے۔
وزارت کے ماتحت ایک عوامی شعبے کے ادارے، اے ایل آئی ایم سی او (آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا) کے ہیڈکوارٹرز میں بھی ایک شاندار یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات، جناب بی۔ایل۔ ورما نے شرکت کی جنہوں نے یوگا کو ذہنی، جسمانی اور جذباتی فلاح و بہبود کے لیے ایک طاقتور ذریعہ قرار دیا۔ اس سیشن میں ایک ہزار سے زائد ملازمین، تربیتیافتگان اور یوگا کے شائقین نے حصہ لیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر رامداس آٹھاوالے نے کیرالہ کے ضلع مالاپورم میں واقع ویدیارطنم پی ایس واریئر آیورویدک کالج، کوتاکل میںیومِیوگا کی تقریبات میں حصہ لیا اور معاشرتی شمولیت کو فروغ دینے میںیوگا کے کردار پر زور دیا۔
نئی دہلی میں وزارت کے ہیڈکوارٹرز پر یوگا سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں محکموں کے سینئر اہلکاروں اور عملے نے یوگا انسٹرکٹرز کی رہنمائی میں مختلف یوگا آسنوں کی مشق کی، اور روزمرہ زندگی میںیوگا کی اہمیت کو اپنایا۔
وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے تحت مختلف اداروں میں وسیع پیمانے پر یوگا سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس(این آئی ایس ڈی، نیشنل کارپوریشنز —این ایس ایف ڈی سی، این بی سی ایف ڈی سی اور این ایس کے ایف ڈی سی ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میموریل ، بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن، ڈاکٹر امبیڈکر سینٹرز آف ایکسیلنس ، گریما گریز، اور بھارت کے مختلف مقامات پر دیگر ادارے شامل تھے؛ اس کے علاوہ نیشنل کمیشن برائے اسکھیجولڈ کاسٹس (این سی ایس سی) اور صفائی کارکنان کے لیے نیشنل کمیشن بھی شامل تھے۔
- ڈی ای پی ڈبیلو ڈی کے تحت مختلف نیشنل انسٹی ٹیوٹس اور کمپوزٹ ریجنل سینٹرز(سی آر سی ایس) نے اس موقع پر بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر یوگا سیشنز کا انعقاد کیا، جس سے نہ صرف شمولیتی اور قابل رسائییوگا کے وژن کو مضبوطی ملی بلکہ یہ بھی واضح پیغام دیا گیا کہ دیؤںگ جن حضرات سماجی شرکت اور بااختیاری کے مرکز میں ہیں۔
- ایس وی این آئی آرٹی ا ے آر ، کٹک: 1,600 سے زائد شرکاء نے اجتماعییوگا سیشن میں حصہ لیا۔
- اے بی وی سنٹر فار ڈس ایبیلٹی سپورٹس، گوالیئر: 400 سے زائد دیؤںگ جن اور کھیلوں کے تربیتیافتگان نے پرجوش طریقے سے حصہ لیا۔
- پی ڈییو این آئی پی پی ڈی ، نئی دہلی: 500 سے زائد دیؤںگ جنوں نے ایک مخصوص یوگا کیمپ میں مختلف یوگا آسنوں کی مشق کی۔
- این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی: تقریباً 500 شرکاء بشمول دیؤںگ جن، ان کے والدین، ایچ آرڈی کے طلباء اور عملے کے ساتھ ‘میگا انکلو سیویوگا’ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
- این آئی ایل ڈی، کولکاتا: وزارت اطلاعات و نشریات کے مرکزی بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے تعاون سے طلباء، معذور افراد اور عملے کے لیے خصوصییوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
- آئی ایس ایل آڑ ٹی سی ، نئی دہلی: این ایس آئی سی کیمپس میں تقریباً 100 شرکاء کے ساتھ خصوصییوگا پروگرام منعقد کیا گیا۔
- ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے کمپوزٹ ریجنل سینٹرز(سی آر سی ایس) جو دوانگرے، تری پورہ، گورکھپور، ناگپور، گواہاٹی، چھترپور، جے پور، سندرنگر اور دیگر مقامات پر واقع ہیں، نے بھی جوش و خروش کے ساتھ بین الاقوامییومِیوگا منایا۔ سی آر سی ایس دوانگرے میںیوگا سیشن کے علاوہ 15 دیؤںگ جنوں کو 30 سماعتی آلات فراہم کیے گئے۔ دیگر سی آر سی ایس نے آگاہی مہمات اور کمیونٹییوگا سیشنز کا انعقاد کیا، اور ‘سب کے لیےیوگا’ کے پیغام کو فروغ دیا۔
************
ش ح۔ م ع۔ ج
Uno2005
(Release ID: 2138609)