وزارت دفاع
مغربی ایئر کمان کے ہیڈکوارٹر، فضائیہ کے اڈے، پالم اور فضائیہ کے اڈے، ہندن میںیوگ کا 11واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) منایا گیا
Posted On:
21 JUN 2025 5:32PM by PIB Delhi
یوگ کا 11واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 21 جون 2025 کو "ایک کرہ ارض، ایک صحت کے لیےیوگا" کے موضوع کے تحت مغربی ایئر کمان کے ہیڈکوارٹر، فضائیہ کے اڈے، پالم اور فضائیہ کے اڈے، ہندن میں منایا گیا۔ وایویودھا (فضائی اہلکار) اور ان کے اہل خانہ نے اس یوگا پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یوگا انسٹرکٹرز کے طور پر تربیتیافتہ ایئر واریرز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ یوگا پروٹوکول کے تحت اجتماعییوگا سرگرمیوں کا انعقاد کرایا۔
اس موقع پر مختلف یوگ آسن، دھیان کی مشقیں،یوگ کے عزم، پرارتھنا اور یوگ سیشنز شامل تھے۔ فضائیہ کے اہلکاروں کی بھرپور شرکت نے اس موقع کو ایک شاندار کامیابی میں بدل دیا۔
****
ش ح۔ م ع۔ ج
UNO-2002
(Release ID: 2138536)