وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ کی وزارت کےافسران نے جناب رام بہادر رائے کو پدم بھوشن ایوارڈ پیش کیا

Posted On: 18 JUN 2025 9:29PM by PIB Delhi

معروف صحافی اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس(آئی جی این سی اے) ٹرسٹ کے صدر جناب رام بہادر رائے کو ’پدم بھوشن‘ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب ستپال چوہان نے پیش کیا۔ اس اعزاز میں بھارت کے صدر کے دستخط اور مہر کے ساتھ ایک توصیفی سند اور ایوارڈ کا تمغہ شامل تھا۔چونکہ جناب رام بہادر رائے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ سرکاری پدم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے، اس لیے یہ اعزاز آئی جی این سی اے کے دفتر میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جناب چوہان کے ہمراہ ڈائریکٹر جناب پرادیپ کمار پانڈے اور وزارت داخلہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر جناب نجیب جنگ، کَلا نِدھی ڈویژن کے سربراہ اور آئی جی این سی اے کے ڈین (انتظامیہ) پروفیسر رمیش چندر گوڑ؛ آئی جی این سی اے کے میڈیا کنٹرولر جناب انوراگ پونیتھا؛ ایس جی ٹی یونیورسٹی کے منیجنگ ٹرسٹی جناب منموہن سنگھ چاولہ، مدیر اورچوتھی دنیا کے سابق مدیر جناب منموہن سنگھ چاولہ ممتاز صحافی اور مدیر جناب ہیمنت شرما؛ اتر پردیش کے سابق وزیر جناب وجے مشرا، پرگیہ سنستھان سے جناب راکیش سنگھ اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر انیل و دیگر دانشور اور معززین موجود تھے۔

اس موقع پر جناب انوراگ پونیتھا نے جناب رام بہادر رائے کے اعزاز میں جاری کردہ سرکاری تعریفی خط پڑھا۔ جناب نجيب جنگ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رائے صاحب سب کے لیے ایک تحریک کا ذریعہ ہیں اور ان کے لیے طویل عمر اور مسلسل کامیابیوں کی دعا کی۔ جناب سنتوش بھارتیہ نے مشورہ دیا کہ جناب رائے کی حیات و خدمات پر ایک کتاب لکھی جانی چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو متاثر کیا جاسکے۔ جناب ہیمنت شرما نے کہا کہ رائے صاحب کو اعزاز دیا جانا اس ایوارڈ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے انہیں ایمرجنسی کے ایک بہادر مجاہد کے طور پر تسلیم کیا جنہوں نے پختہ ارادے کے ساتھ جدوجہد کو آگے بڑھایا۔

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کی جانب سے پروفیسر رامیش چندر گوڑ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناب رام بہادر رائے نے ادارے کی قیادت محض سربراہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک کنبے کے رہنما بزرگ کے طور پر کی ہے۔

پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ جناب رام بہادر رائے کے بارے میں

جناب رام بہادر رائے اس وقت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)  ٹرسٹ کے صدر اور سری گرو گووند سنگھ ٹرائسینٹینری یونیورسٹی، گڑگاؤں کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ کئی دیگر اداروں کی بھی رہنمائی کرتے ہیں۔ بھارت کی تعمیر نو میں علمی طور پر حصہ ڈالنے کے جذبے سے ترغیب حاصل کرکے، انہوں نے صحافت کو اپنے پیشے کے طور پر منتخب کیا اور اس میدان وہ 40 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ صحافت سے پہلے وہ تقریباً 15 سال طلباء سیاست اور تحریکوں میں سرگرم رہے۔

جناب رائے نے کثیر لسانی نیوز ایجنسی ہندوستان سماچار سےاپنی باقاعدہ صحافتی سفر کا آغاز کیا۔ ان برسوں میں انہوں نے’جن ستّا‘اور ’نوبھارت ٹائمز‘ اور ہندی پندرہ روزہ ’پرتھم پرووکتہ‘اور ’یتھاوت‘ میں ادارتی ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ ہندوستان سماچار اور متعلقہ اشاعتوں کے گروپ ایڈیٹر بھی رہے۔ ان کا طویل عرصے تک لکھا جانے والا کالم ’کہت کبیر‘یتھاوت میں بہت مقبول رہا۔ اس سے پہلے وہ ’انایس‘ اور ’جن ستا‘میں’پڑتال‘ کالم باقاعدگی سے لکھتے رہے۔ انہوں نے ’راشٹریہ سہارا‘ (ہستکشیپ)، ’امراجالا‘، ’پربھات خبر‘، ’راجستھان پتریکا‘ اور بی بی سی ہندی کے لیے بھی تحریریں کی ہیں۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے سابق طالب علم جناب رائے نے اکنامکس میں ایم اے کیا ہے۔ وہ جے پی تحریک میں سرگرم رہے اور ایمرجنسی کے دوران ’مینٹیننس آف انٹرنل سیکورٹی ایکٹ‘ (میسا) کے تحت وہ جیل بھی گئے۔ وہ ’پربھاش پرمپرا نیاس‘ کے منیجنگ ٹرسٹی ہیں اور انہیں صدر جمہوریۂ ہند کی طرف سے دہلی یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ بیسٹ پارلیمنٹیرین ایوارڈ کمیٹی اور راج گھاٹ، دہلی کی گاندھی سمادھی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ اودھیش پرتاپ سنگھ یونیورسٹی، ریوا، مدھیہ پردیش نے انہیں اعزازی ڈی-لٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔

پدم بھوشن جناب رام بہادر رائے کی منتخب تصانیف

  • منزل سے زیادہ سفر سابق وزیر اعظم وشوناتھ پرتاب سنگھ کی سوانح حیات
  • رہبری کے سوال سابق وزیر اعظم چندر شیکھر کے نقطۂ نظر سے بھارتی سیاست کا تجزیہ
  • شاشوت ودروہی راج نیتا آچاریہ جے بی کرپلانی کی سوانح حیات
  • کالی خبروں کی کہانی  کے مدیر، ایک کتاب جس میں پیڈ نیوز پر روشنی ڈالی گئی ہے
  • لوکا پربھاش پربھاش جوشی، جن ستا کے بانی مدیر کی سوانح حیات میں تعاون
  • ہمارے بالاصاحب دیوراس ایڈیٹر
  • پنڈت دین د یال اپادھیائے سامگرہ (جلد 1 اور آخری جلد) میں’’وہ کل‘‘ اور ’’اوسان‘‘کے حصے کی تصنیف
  • بھانو پرتاب شُکلا – شخصیت اور فکر ایڈیٹر
  • لوک نائک جے پرکاش نارائن مختصر سوانح حیات
  • بھارتیہ سمودھان – اَن کہی کہانیاں
  • خصوصی مقالہ: راشٹرکی لوک ابھیویکتی میں – سمودھان پر اپنویشیک چھایہ

 

ایوارڈزاوراعزازات

  • بھگوان داس جن جگارن پترکاری پرسکار – 1990
  • ہندی اکیڈمی، دہلی، صحافت ایوارڈ –95-1994
  • ایکاتم مانو درشن انوسندھان ایوم وکاس پرتشٹھان سمّان – 2009
  • مادھوراؤ سپرے سماچار ایوم شودھ سنستھان ایوارڈ – 2010
  • وِکلپ سنستھا صحافت ایوارڈ – 2010
  • ماکھن لال چترویدی نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے گنیش شنکر ودیارتھی سمّان – 2013
  • حکومت چھتیس گڑھ کی جانب سےماھوراؤ سپرے نیشنل کریئیٹو ہونر – 2014
  • صدر جمہوریۂ ہند  کی جانب سےپدم شری– 2015
  • ہندی رتن سمّان – 2019

************

ش ح۔ک ح۔ ج ا

 (U: 1888) 


(Release ID: 2137592)
Read this release in: English , Hindi