کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایل بڑے پیمانے پر مہم چلا کر  25,000 لوگوں میں یوگ سے متعلق بیداری پیدا کرے گا


ایک کرہ ارض ، ایک صحت: این سی ایل نے بین الاقوامی یوم یوگ سے پہلے ہفتہ بھر جاری رہنے والے یوگ مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 18 JUN 2025 12:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، یوگ کا بین الاقوامی دن ایک عالمی تحریک کے طور پر ابھرا ہے، جو فلاح و بہبود، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے اور یوگ کی لازوال حکمت کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو ایک ساتھ لا رہا  ہے۔

وزارت کوئلہ کے تحت  سنگرولی میں واقع منی رتنا کمپنی ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل)، مقامی برادری کے اندر یوگ اور اس کے صحت سے متعلق فوائد کو فروغ دینے  کے لئے 15 جون سے 20 جون، 2025 تک ایک بڑی  بیداری مہم کا انعقاد کر رہا ہے۔  یہ مہم بین الاقوامی یوگ  ڈے 2025 کے پیش نظر ہے، جو ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔

1.jpg

اس سال یوگ ڈے کی تھیم "ایک کرہ ارض، ایک صحت" ہے جو اس بڑھتی ہوئی سمجھ کی عکاسی کرتا ہے کہ انسانی صحت کا ہمارے سیارے کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ این سی ایل اپنے اقدامات کے ذریعے تقریباً 25,000 لوگوں کو جوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ  یوگ کی جسمانی، ذہنی اور روحانی افادیت  کے پیغام کو پھیلا یا جا سکے۔

این سی ایل کا مقصد لوگوں کو جسمانی تندرستی، ذہنی سکون اور فطرت اور ان کی کمیونٹی کے ساتھ مضبوط تعلق کی طرف ترغیب دینا ہے۔

ان اقدامات کے ذریعے، کمپنی یوگ کو اپنے کام کی جگہ پر ایک پائیدار مشق بنانے اور اپنے ملازمین، ان کے کنبوں اور آس پاس کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے جاری صحت کے اقدامات کو فروغ دینے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

2.jpg

این سی ایل کی مہم موجودہ  عالمی عالمی یوگ مہم کے عین مطابق ہے، جو اس بڑھتی ہوئی سمجھ کی عکاسی کرتی ہے کہ یوگ طرز زندگی کی بے ضابطگیوں کو کم کرنے، کمیونٹی بانڈز کو مضبوط بنانے اور فطرت کے وسائل کے تحفظ میں مدد کر سکتا ہے۔

این سی ایل کی مہمات اور پروگرام اس کی گہری سمجھ کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس سے ایک صحت مند کمیونٹی،  ایک صحت مند قوم اور ایک صحت مند دنیا کی بنیاد بنتی ہے۔ اس سال کا یوم یوگ صرف ایک جشن نہیں ہے، بلکہ سب کے لئے - ایک زمین، ایک صحت کے لیے بہبود کو فروغ دینے میں متحد ہونے کا ایک طاقتور موقع ہے۔

این سی ایل کی وسیع آگاہی مہم میں کمیونٹی پر مبنی پروگراموں کا ایک تسلسل ہے:

یوگ بیداری ریلیاں - یوگ کے فوائد کو کمیونٹی کے ہر فرد تک پہنچانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں،  جس میں تمام ملازمین، کنٹریکٹ پر کام کرنے والے، طلبہ اور آس پاس کے اسٹیک ہولڈر شامل ہیں۔

مضمون نگاری اور پوسٹر سازی کے مقابلے - سنگرولی علاقے کے مقامی بچوں اور نوجوانوں کو صحت اور بہبود میں یوگ کے رول  پر تخلیقی طور پر غور کرنے کے قابل بنانے کے لیےمنعقد کئے جا رہے ہیں ۔

عوامی یوگ سیشنز - بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت سبھی کے لیے کامن یوگ پروٹوکول(سی وائی پی) کی پیروی کرنا ہے۔

اسکولوں اور کالجوں میں ورکشاپس —چھوٹی عمر سے ہی  یوگ کی عادت کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

بین الاقوامی یوم یوگ  یعنی 21 جون، 2025 کو کمپنی کے تمام شعبوں  اور اکائیوں میں 10,000 سے زیادہ لوگ یوگ سیشن میں شرکت کریں گے۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ع ر

U.NO.1847


(Release ID: 2137167)
Read this release in: English , Hindi , Tamil